افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کینیا میں عید الفطر کی تقریبات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا نے امسال ۳۱؍مارچ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی۔ ملک کے بارہ ریجنز کی ۹۹جماعتوں میں نماز عید ادا کی گئی جس میں ۶۱۴۹ احباب جماعت کے علاوہ ۱۱۹۲ مہمانان کرام شریک ہوئے جن میں سرکاری عہدیداران، عوامی نمائندگان، مذہبی راہنما اور دیگر افراد شامل تھے۔

اس طرح ان اجتماعات میں کل ۷۳۴۱ افراد نے شمولیت کی۔ اکثر مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد مختلف کھیلوں کا پروگرام بھی رکھا گیا نیز ہسپتالوں میں جاکر مریضوں کی بیمار پرسی کی گئی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح اولڈ پیپلز ہاؤسز کا وزٹ کر کے وہاں مقیم افراد کو تحائف دیے گئے۔علاوہ ازیں بیمار اور بزرگ احباب جماعت جو مسجد تشریف نہ لا سکے ان کے گھروں میں جاکر ان سے ملاقات کی گئی اور انہیں عید مبارک کہنے کے علاوہ تحفے بھی دیے گئے۔ تقریباً تمام مقامات پرمجوزہ پروگراموں کے بعد اجتماعی کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس میں احباب جماعت اور معزز مہمان شریک ہوئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خوشیوں بھری ایسی ہزاروں عیدیں ہمیں عطا فرمائے اور غلبہ اسلام کی عظیم الشان عید بھی ہمیں نصیب فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جرمنی میں واقفات نو کے پانچویں سالانہ اجتماع کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button