امام جماعت احمدیہ عالمگیر امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سےپوپ فرانسس کے وصال پر تعزیتی پیغام
۲۱؍اپریل ۲۰۲۵ء بروز سوموار کیتھولک کلیسا کے روحانی راہنما پوپ فرانسس ۸۸؍ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
اس موقع پر امام جماعت احمدیہ عالمگیر امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل تعزیتی پیغام تحریر فرمایا:
پوپ فرانسس کے وصال پر تعزیتی پیغام
مجھے عزت مآب جناب پوپ فرانسس کے وصال کی خبر سن کر گہرا دلی صدمہ پہنچا ہے۔ آپ عمربھر دکھی اور نادار انسانیت کی خدمت میں کوشاں رہے۔ آپ نے جنگ، ظلم اور ناانصافی کے شکار لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار فرمایا ۔ آپ شفقت، انکساری اور ایمان کی ایک ایسی مثال تھے جنہوں نے مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی۔
اپنے دورِ پاپائیت کے دوران پوپ فرانسس، جماعت احمدیہ مسلمہ کے نمائندگان کو ویٹیکن میں جس عزت و احترام اور اپنائیت سے ملے اس کے لیے ہم ہمیشہ اُن کے مشکور رہیں گے۔
میں جماعت احمدیہ مسلمہ کی جانب سے کیتھولک کلیسا اور دنیابھر میں پھیلے ہوئے اس کے ممبران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
(بشکریہ مرکزی پریس اینڈ میڈیا آفس)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کے ساتھ جماعت احمدیہ کے وفد کی ملاقات