ہیومینٹی فرسٹ ساؤتھ افریقہ کی رمضان المبارک میں خوراک کی تقسیم
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رمضان کے آخری عشرے میں، ہیومینٹی فرسٹ ساؤتھ افریقہ نے پورے ملک میں اور پڑوسی ممالک مثلاً نمیبیا اور اِسواتینی (سوازی لنڈ) میں متعدد خوراک کے عطیات کا اہتمام کیا۔ ملک بھر میں احبابِ جماعت نے اس بابرکت کام میں پورے جوش و جذبے سے حصہ لیا۔

جوہانسبرگ جماعت نے لینڈن (SAPS) (ساؤتھ افریقہ پولیس سروس) کے ساتھ مل کر کل ۱۰۵؍خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے جو نوCreches، چار یتیم خانوں اور ۶۵ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائے گئے۔
مزید برآں، ڈربن شہر میں ۸۸ خوراک کے پیکٹس غرباء میں تقسیم کیے گئے۔ مشرقی کیپ میں ۴۱ خوراک کے پیکٹس ضرورت مندوں کو دیے گئے، خاص طور پر کیتھ کارٹ اور کوئینز ٹاؤن(Cathcart & QueensTown) جیسے علاقوں اور لمپوپو(Limpopo) میں بھی۔
کیپ ٹاؤن میں بھی تقسیم کا عمل وقوع پذیرہوا اور یہ خوراک جماعت کے کم خوشحال افراد کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز میں بھی بانٹی گئی۔ اسی طرح پارل میں بھی ضرورت مندوں میں پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
شمالی محاذ پر، پڑوسی ملک نمیبیا میں، کیٹمنشوپ (Keetmanshoop) کی لوکل مسجد میں دو افطار ڈنرز کا اہتمام کیا، جہاں ۲۰ لوکل مسلمانوں نے افطار کیا۔ یہ تبلیغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوا اور ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم ہوا۔
مشرقی جانب مملکت اِسواتینی (سوازی لینڈ) میں ۳۷ کھانے کی چیزیں جن میں چاول، مکئی، تیل، چینی اور دیگر بنیادی اشیاء شامل تھیں، جماعت کے ممبران خصوصاً طلاق یافتہ عورتیں، غیر احمدی اور شیسلوینی (Shiselweni)علاقے کی منتخب کمیونٹیز کے یتیموں میں تقسیم کیے گئے۔
آخری بابرکت دنوں میں رمضان کے دوران کل تقریباً۵۰۰ خوراک کے پیکجز ۱۰۰ سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ اس کام کے شرکاء کی کوششوں کو برکت عطا فرمائے، ان کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور انہیں بے حد اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
(رپورٹ: محسن جواہیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مسجد بیت الصمد،فیرکے ریجن آئیوری کوسٹ کا بابرکت افتتاح