افریقہ (رپورٹس)

برکینافاسو میں عید الفطر کے اجتماعات

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے امسال برکینا فاسو میں رمضان المبارک کے ایام کے بعد مورخہ ۳۱؍مارچ ۲۰۲۵ء کو عید الفطرمنائی گئی۔ ملک بھر میں جماعت احمدیہ کے زیراہتمام نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں احباب جماعت کے ساتھ ساتھ غیر احمدی احباب اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ہونے والے عید کے اجتماعات اور سرگرمیوں کی ایک جھلک درج ہےجس میں نماز عید کے اجتماعات، بچوں میں عید کے موقع پر تحائف کی تقسیم، حکومتی عہدیداروں قبائلی چیف، دوسرے فرقوں اور مذاہب کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات اور ریڈیو اور ٹی وی انٹر ویوز شامل ہیں۔


برکینافاسو میں عید الفطر کی سب سے اہم اور مرکزی تقریب جماعت احمدیہ کے نیشنل ہیڈکوارٹر، سنٹرل مشن سومگاندے، ریجن واگاڈوگو میں منعقد ہوئی، جس میں مکرم میاں قمر احمد صاحب، امیر و مشنری انچارج برکینافاسو نے شرکت کی اور نمازِ عید پڑھائی انہوں نے جماعت احمدیہ کا امن کا پیغام اور عید کے فلسفہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے بارہ میں اسلامی تعلیم بیان کی۔ نماز عید کے بعد 3TV چینل کو انٹرویو دیا جس میں آپ نے جماعت احمدیہ کا امن کا پیغام اور عید کے فلسفہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے بارہ میں اسلامی تعلیم بیان کی۔
عید الفطر کے موقع پر میٹروپولیٹن آرچ بشپ آف واگا ڈوگو، محترم Mgr Prosper Kontiéboنے احمدیہ سنٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مکرم امیر صاحب سے ملاقات کی، جس میں عید کی مبارکباد دی گئی اور مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگی کے حوالے سے بات کی گئی۔ محترم آرچ بشپ نے پوپ فرانسس کا امن کا پیغام بھی پیش کیا، جس میں عالمی سطح پر امن و بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد، آرچ بشپ کو احمدیہ سنٹرل مشن کے کمپلیکس کا دورہ کرایا گیا، جو ان کا اس سنٹر کا پہلا دورہ تھا اور اس کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔


ملک کے ریجنز میں ہونے والے عید کے اجتماعات کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭…ریجن واگاڈوگومیں کل نو جگہوں پر عید کے اجتماعات میں ۱۹۳۴ احمدی احباب اور 319غیر احمدی احباب شامل ہوئے۔ اسی طرح اتھارٹیز میں گورنر،مورونابا،تیجانیہ جماعت کے چیف شامل تھے۔
٭…بوبو جلاسو میں نماز عید الفطر کاانتظام 16 جگہوں پر ہوا جن میں 2069 احباب شامل ہوئے۔اس ریجن کے مختلف دیہات مثلاً Soungalodaga, Tolotama, Bama, Dioufoulma کے چیف اور CVD بھی نماز عید میں شامل ہوئے۔
٭…کوپیلا ریجن میں کل 4 جگہوں Koupela Ville, Zorgho, Dagamteng ، Ganzorgou پر نماز عید کے اجتماعات کا انتظام ہوا جس میں 450 احباب شامل ہوئے اتھارٹیز میں ہائی کمشنر کے وفد اور مسلمان کمیونٹی کوپیلا کے وفد سے ملاقات ہوئی۔


٭…بوروموریجن میں کل سات جگہوں پر عید کے اجتماعات میں 625 احمدی احباب شامل ہوئے اسی طرح اتھارٹیز میں بوروبو کے چیف،ہائی کمشنر،پریفے،پولیس اور فوج کے عہدیداران اورمسلمان کمیونٹی کےبڑے امام سے ملاقات ہوئی۔
٭…کایا ریجن کی پانچ جماعتوں Kaya ville، Tagalla، Wenane، Koullou اور Kassiri میں عیدا لفطر کی نماز ادا کی گئی۔ اس میں 1330 احباب شامل ہوئے۔ریجن کایا کے ایک بڑے چیف Naaba KOOM سے جماعتی وفد نے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ اس چیف کے زیر انتظام104گاؤں ہیں۔ ان کی لوکل زبان مورے (Moore) ہے اور انہیں تر جمۃالقرآن مورے کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
٭…ریجن بانفورا میں 21 جگہوں پر عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں 2240 افراد شامل ہوئے.
٭…وایوگیا ریجن میں پانچ جگہوں پر نماز عید ادا کی گئی جس میں 276احباب شامل ہوئے
٭…توگاں ریجن میں 4جگہوں پر نماز عید ادا کی گئی اور 400افراد شامل ہوئے۔
٭…ٹینکو ڈوگو ریجن میں سات جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات منعقدہوئے جن میں 1030 افراد شامل ہوئے.
دو ریڈیو سٹیشن میں بھی ممبران جماعت کے عید کے موقع پر انٹرویوز نشر ہوئے جن میں ریڈیو RTB پر مکرم تراورے یعقوب صاحب نیشنل سیکرٹری ضیافت اور ریڈیو lotamu پر جماعت سولینزو کے لوکل مشنری وترا عباس صاحب کا عید کی مناسبت سے انٹرویو نشر ہوا۔

(رپورٹ محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ میں جلسہ یومِ مسیح موعود

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button