یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی کا جلسہ یوم مسیح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی کا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۳؍مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہر جماعت احمدیہ کے مرکز مسجد بیت السبوح میں منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم عبدالباسط طارق صاحب مربی سلسلہ و امام مسجد نور نے کی۔ جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ پھر ایک اردو نظم مع جرمن ترجمہ پیش کی گئی۔ اجلاس کے پہلے مقرر مبشر احمد بٹ صاحب مربی سلسلہ تھے جنہوں نے یوم مسیح موعود منانے کی اہمیت بیان کی۔ نیز آپ نے ملائکہ کاوجود، انبیاء کی ضرورت، عصمت انبیاء کی وضاحت، شریعت کی عظمت اور عورتوں کے حقوق، ان تمام امور پر افراد معاشرہ کو کھل کر راہنمائی فراہم کی۔


اجلاس کے دوسرے مقرر مکرم طلحہ احمد کاہلوں صاحب مربی سلسلہ تھے جنہوں نے حضور علیہ السلام کا اپنے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد کوئز کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں بچوں نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔

بعد ازاں صدر مجلس نے اپنی اختتامی تقریر میں وفات مسیح کو موضوع بناتے ہوئے اس حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا علم کلام پیش کیا۔ آخر پر لوکل امیر جماعت احمدیہ فرینکفرٹ مکرم خواجہ مبشر احمد صاحب نے ضروری اعلانات کیے اور حاضرین، مقررین اورانتظامی کارکنان کاشکریہ ادا کیا۔ اجتماعی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔ خواتین نے بھی لجنہ کے حصہ میں بیٹھ کر جلسے سے استفادہ کیا ۔

(رپورٹ: عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جرمنی میں واقفات نو کے پانچویں سالانہ اجتماع کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button