حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹبال:انگلش کلب آرسنل،ہسپانوی کلب بارسلونا، اطالوی کلب انٹرمیلان اورفرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG) یوئیفا چیمپئنزلیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنل مرحلے کے دوسرے legمیں آسٹن وِلانے PSG کے خلاف ۳۔۲؍سے کامیابی حاصل کی تاہم مجموعی طور پر PSGکی چارکے مقابلے میں پانچ گول سے برتری کی وجہ سےآسٹن وِلا سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکا۔اسی طرح جرمن کلب ڈورٹمنڈبارسلونا کے خلاف ۳۔۱؍سے فتح یاب ہونے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہرہوگیا۔دیگرمقابلوں میں آرسنل نے ریال میڈرڈ کو ۲۔۱؍سے شکست دی جبکہ انٹرمیلان اور بائرن میونخ کا مقابلہ ۲۔۲؍گول سے برابر ہوا۔ سیمی فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ انٹرمیلان جبکہ آرسنل کا مقابلہ پی ایس جی سے ہوگا۔
یوئیفایوروپا لیگ (Europa League) :انگلش کلبز مانچسٹریونائیٹڈاورٹوٹینہیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔اسی طرح ناروے کےFK Bodø/Glimt اور سپین کے ایتھلیٹک کلب نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔
ٹینس:جرمنی میں ہونے والے Stuttgartاوپن کے ویمنزسنگلزایونٹ میں لیٹوِیاکی Jelena Ostapenkoنے عالمی نمبر ایک بیلاروس کی Aryna Sabalenkaکوحیران کن شکست دے کرٹائیٹل جیت لیا۔ان کی فتح کا سکور۶۔۴؍اور ۶۔۱؍ رہا۔سپین میں ہونے والے بارسلونا اوپن کے مینزسنگلزفائنل میں ہسپانوی کھلاڑی Carlos Alcarazکوڈنمارک کے Holger Runeنے ۷۔۶ اور ۶۔۲؍کےسکورسے شکست دے دی۔
کرکٹ:خواتین کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۵ءکے لیےپاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیٹ رن ریٹ کے انتہائی معمولی فرق سےعالمی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے سے محروم رہی۔ لاہورمیں منعقد ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنزٹیم نے پانچوں میچزمیں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اپنے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوسات وکٹوں سے شکست دی۔ ورلڈ کپ میں رسائی کےلیے ویسٹ انڈیزکواپنے آخری مقابلے میں تھائی لینڈکے خلاف ۱۶۷؍رنزکاہدف دس اوورزمیں پوراکرنا تھاتاہم ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف دس اعشاریہ پانچ اوورزمیں پوراکرنے میں تو کامیاب ہوئی لیکن بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم نیٹ رن ریٹ کی بنیادپرکوالیفائی نہ کرسکی۔ اس ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈکی کیتھرین برائس ۲۹۳؍رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر جبکہ ویسٹ انڈیزکی ہیلے میتھیوز(Hayley Matthews) تیرہ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہیں۔پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے۱۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ۱۰۲؍رنزبھی بنائے۔
انڈین پریمیئر لیگ:آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائیٹنزآٹھ میں سے چھ میچزجیت کرپوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے۔گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے مقابلوں میں گجرات نے دہلی کے خلاف سات وکٹوں جبکہ کولکتہ کے خلاف ۳۹؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔ممبئی انڈینز نے یکطرفہ مقابلے میں چینئی کو نووکٹوں سے مات دی۔لکھنؤنے راجستھان کو دورنزسے شکست دی جبکہ پنجاب کنگزکوبنگلوروکے ہاتھوں سات وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔
پاکستان سپرلیگ:پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اپنے چوتھے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کنگزکوچھ وکٹوں سے ہرایا۔دیگرمقابلوں میں پشاورزلمی نے ملتان سلطانزکو۱۲۰؍رنزسے پچھاڑدیا جبکہ کراچی کے ہاتھوں پشاورکودووکٹوں سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ملتان کی ٹیم اپنے ابتدائی تینوں میچزہارچکی ہے۔
فارمولا ون ریسنگ:۲۰؍اپریل کو جدہ میں ہونے والی سعودی عرب گراں پری میں McLarenٹیم کےآسٹریلوی ڈرائیور Oscar Piastriنے فتح حاصل کرلی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۲۱؍منٹ اورچھ سیکنڈزمیں پورا کیا۔Red Bullٹیم کے Max Verstappenنے دوسری جبکہ FerrariکےCharles Leclercنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیزن کی اگلی ریس ۴؍مئی کوامریکہ کے شہرمیامی میں ہوگی۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button