جرمنی کی جماعت Alzeyکی سرگرمیاں
جلسہ یوم مسیح موعودؑ : اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مورخہ ۱۶؍مارچ بروز اتوار جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا، جس کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ پروگرام کی پہلی تقریر جرمن زبان میں مکرم وسیم احمد صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی بعض پیشگوئیوں سے متعلق کی۔ مزید برآں ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں حضرت مسیح موعودؑ کے حالات زندگی کو نمایاں کیا گیا۔ مصور احمد شمس صا حب مربی سلسلہ نے اس دن کی اہمیت کو بڑے پُر اثر انداز میں بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کے مقاصد کو بیان کیا۔ اس اجلاس کی حاضری ۸۶تھی جبکہ کل تجنید ۱۲۵ہے۔ پروگرام کے آخر پر سب احباب نے مل کر افطاری کی جس کو مکرم بشارت احمد صاحب نے بڑی محنت سے تیار کیا تھا۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء

البانین بولنے والوں کے ساتھ ایک تبلیغی نشست: اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مورخہ ۲۲؍مارچ بروز ہفتہ جرمنی کی جماعتAlzey کو البانین بولنے والوں کے ساتھ ایک تبلیغی نشست منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے نماز سینٹر کے قریب ایک البانین فیملی سے رابطہ کیا گیا اور اس طرح پھر مزید روابط بڑھائے گئے۔ چنانچہ اس پروگرام میںAlzey کے علاوہ جرمنی کی جماعتیں Hanau, Offenbach, Essen, Wiesbaden اور Mainz سے البانین احباب نے شرکت کی۔ محترم شاہد احمد بٹ صا حب مربی سلسلہ اور ان کی اہلیہ جو کہ البانین زبان جانتےہیں نے اس پروگرام میں شمولیت کی۔ عورتوں اور مردوں کے لئے الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔ افطاری سے کچھ دیر قبل ہی مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی تھی،جن سے محترم مربی صا حب مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے رہے۔ ان احباب کے ساتھ ایک اجتماعی میٹنگ ہوئی، جس میں محترم مربی صاحب نے جماعت کا تعارف کراتے ہوئے مسلمانوں کی موجودہ حالت اور امام مہدی کی آمد کے متعلق بتایا۔ دوسری طرف مربی صا حب کی اہلیہ نے مستورات کو جماعت کا تعارف کرایا اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ افطاری اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعدمہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ اس کے بعدنماز عشاء ونماز تراویح ادا کی گئیں۔ جس میں مہمان بھی شامل ہوئے۔ رخصت ہوتے وقت مہمانان ِکرام البانین وجرمن لٹریچر بھی ساتھ لے کر گئے۔ اس پروگرام کی کُل حاضری ۷۵ تھی جس میں ۴۳؍البانین مہمان شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ سب شاملین کو حقیقی اسلام کو سمجھنے اور قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ایک تبلیغی بک سٹال: مورخہ ۲۲؍مارچ کو ایک تبلیغی بک سٹال شہر کے وسط میں لگانے کی توفیق ملی۔ خدام نےاپنے ہاتھوں میں بڑے بڑے placardاُٹھائے ہوئے تھے،جس کو دیکھ کر راہ گذرخود بخود سٹال کی طرف کھنچے چلے آتے اور معلومات لیتے۔خدام ان کوجماعت کا تعارف کراتے، کتب اور لٹریچر کی کاپیاں تقسیم کرتے۔ مصور احمد شمس صا حب مربی سلسلہ نے بھی سٹال پر آنے والے مہمانوں کے سوالات کےجوابات دیے۔ کل ۲۰۰ فلائرز مختلف اقسام کےتقسیم کیے گے۔ اس پروگرام میں ۱۵ خدام وانصار نے حصہ لیا۔
(رپورٹ: طارق سہیل۔ صدر جماعت Alzey، جرمنی)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی کا جلسہ یوم مسیح موعود