یورپ (رپورٹس)

ایک سکول کے وفد کا لٹویا مشن ہاؤس کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍فروری ۲۰۲۵ء کو ’’انٹرنیشنل سکول آف ریگا‘‘ کی ساتویں کلاس کا گروپ، جو ۲۳ طلبہ اور تین اساتذہ پر مشتمل تھا، نے جماعت احمدیہ لٹویا کے مشن ہاؤس کا دورہ کیا۔


اس گروپ کو مکرم فضل عمر شاہد صاحب سیکرٹری مال جماعت احمدیہ لٹویا نے اسلام احمدیّت کے تعارف پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میں ہستی باری تعالیٰ، انبیائے کرام، کتب سماوی، فرشتوں، عبادات اور قبلہ وغیرہ کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔
اِس کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ اگرچہ یہ ساتویں جماعت کے بچے تھے مگر اُنہوں نے اللہ تعالیٰ، مذہب، اسلام، جنّت و دوزخ اور روزوں وغیرہ کے بارے میں بہت اہم سوالات پوچھے۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت)، مکرم جاذب احمد شاہد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا اور مکرم فضل عمرشاہد صاحب کو بچوں اوراُن کے اساتذہ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے کی توفیق ملی۔
پروگرام کے آخر پر اِس وفد میں شامل تمام بچوں اوراُن کے اساتذہ کو جماعت کی طرف سے ایک عدد قلم، چاکلیٹ اور کتب پر مشتمل تحائف پیش کئے گئے۔
اگلے دن سکول کی انتظامیہ کی طرف سے بذریعہ emailجماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا گیا جس میں اِس بات کا خاص طور پر ذکر تھا کہ پہلی مرتبہ اُن کو اسلام کے بارے میں اِس قدر وسیع معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اِس کے علاوہ جماعت احمدیہ کی مہمان نوازی کابڑے اچھے انداز میں ذکر تھا۔ الحمد للہ (رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ہالینڈ کے مختلف شہروں میں نیو ایئر ریسپشنز کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button