افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ میں جلسہ یومِ مسیح موعود

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ نے ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت الاول میں اپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا۔ پروگرام ڈیڑھ بجے تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔ خاکسار (مبلغ انچارج) نے متلو آیات کی روشنی میں یومِ مسیح موعود کی اہمیت و برکات بیان کیں۔ بعدازاں مختلف مقررین کو حضورؑ کی زندگی سے متعلق چند موضوعات پر تقاریر کرنے کا موقع ملا۔


بعدازاں حضورؑ کی عظیم الشان پیشگوئیاں و نشانات خاص طور پہ نشان کسوف و خسوف بیان کیا گیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مکرم عبدالعزیز صاحب، نیشنل سیکرٹری جائیداد اور خاکسار نے سوالات کے جواب دینے کی توفیق پائی۔
آخر میں خاکسار کو چند گزارشات پیش کرنے اور اختتامی دعا کرانے کا موقع ملا۔ جلسے کی کارروائی یوٹیوب پر براہ راست نشر کی گئی۔ جلسے میں کل حاضرین ۴۵ تھے۔

(رپورٹ: محسن جواہیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بصے،گیمبیا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button