یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی تین جماعتوں میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جرمنی کی تین جماعتوں،Idar-Oberstein، Rhein-Hunsrück اور Wittlichکو جلسہ یوم مسیح موعو کا انعقاد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ ۲۲؍مارچ بروز ہفتہ نماز عصر کے بعد جماعت Idar-Oberstein کی جماعت کا یہ پروگرام قرآن کریم کی تلاوت و جرمن ترجمہ سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ایک خادم نے ترنم کے ساتھ حضرت مسیح موعودؑ کی ایک نظم پیش کی۔ جرمن زبان میں پہلی تقریر ڈاکٹر عثمان قمر صاحب نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کے پیش کردہ خزائن‘‘ کے موضوع پر کی۔ خاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کا آنحضرتﷺ کے ساتھ پیار اور محبت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ مزید برآں کوئز کا پروگرام ہوا جس میں اطفال کی شمولیت بھرپور رہی۔ آخر میں مکرم ناصر احمد خان صاب صدر جماعت نے حضرت مسیح موعودؑ کی چند نصائح بیان کی۔ سوال و جواب کی نشست کے بعدتمام شاملین نے مل کر افطاری کی۔ عشاء کی نماز و تراویح کے بعد یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس جلسے کی کل حاضری ۶۳ تھی۔


دوسرا جلسہ مورخہ ۲۳؍مارچ بروز اتوار Rhein-Hunsrückکی جماعت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ مقامی صدر جماعت مکرم وسیم احمد بھٹی صاحب نے ’’جب مسیح موعودؑ تشریف لائیں گےتو خزائن تقسیم کریں گے‘‘ کے موضوع پر جرمن اور اردو میں تقریر کی۔ خاکسار (مربی سلسلہ) کو ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ واقعات کے آئینہ میں‘‘ پر روشنی ڈالنے کا موقع ملا۔بعدازاں خاکسار نے سوالات کے جواب دیے، نماز ظہر وعصرکی ادائیگی کے بعد یہ پُروقار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ جلسے کی کل حاضری ۳۳ تھی۔


تیسرا پروگرام مورخہ ۲۳؍مارچ کونماز عصر کےبعدWittlich کی حمد مسجد میں ہوا جس کی صدارت مکرم طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت نے کی۔ اس پروگرام کی ابتدا تلاوتِ قرآن پاک سے ہوئی۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم کلام پیش کیا گیا۔ پہلی تقریر جرمن زبان میں اعجاز احمد ظفر صاحب نے کی۔ آپ نے احادیث مبارکہ اور حضرت مسیح موعودؑ کےعلم کلام سے صداقت مسیح موعودؑ کو پیش کرتے ہوئے آپؑ کی کتب پڑھنے کی تلقین کی۔ خاکسار نے ’’حضرت مسیح موعود ؑکا عملی نمونہ نبی کریمﷺ کے ارشادات کی روشنی میں‘‘ پر تقریر کی۔ بعدہٗ کوئز کا پروگرام ہوا جس میں اطفال الاحمدیہ نے بڑھ چڑھ کا حصّہ لیا۔ خاکسار نےاعتکاف کی اہمیت کو شاملین کے سامنےاُجاگر کیااورانفاق فی سبیل اللہ کی برکات وافضال بھی بیان کیں۔دعا کے بعد یہ مبارک جلسہ برخاست ہوا۔بایں ہمہ افطاری کے بعد نماز مغرب ہوئی اور کھانا تناول کیا گیا۔نماز عشاء و تراویح کے بعد شاملین اپنے گھروں کو رخصت ہوئے۔اس اجلاس میں لجنہ اماء اللہ و ناصرات بھی شامل ہوئیں اوریوں کل حاضری ۷۶تھی۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے شعبہ تبلیغ کے تحت تیسرا ’بِگ افطار‘ ڈنر کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button