یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود زیر اہتمام جماعت احمدیہ یوکے

جماعت احمدیہ برطانیہ نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی جلسہ یوم مسیح موعود اپنی روایات کے مطابق مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز اتوار مسجد بیت الفتوح میں منعقد کیا جس میں تقریباً دو ہزار احباب جماعت نے بنفس نفیس شرکت کی جبکہ بارہ ہزار سے زائد افراد نے یوٹیوب کے ذریعہ جاری براہ راست نشریات سے استفادہ کیا۔


امیر جماعت احمدیہ یوکے محترم رفیق احمد حیات صاحب کی زیر صدارت جلسے کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ انگریزی ترجمہ کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ جلسے کی پہلی تقریر مکرم عثمان شہزاد بٹ صاحب نے ‘‘حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدا تعالیٰ سے محبت’’ کے موضوع پر انگریزی میں کی۔ بعد ازاں مولانا نصیر احمد قمر صاحب نے اپنی اردو تقریر میں قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ضمن میں مدلل حوالہ جات پیش کیے۔ ایک نظم کے بعد امیر صاحب نے اختتامی تقریر میں احباب جماعت کو ماہ رمضان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عبادات اور تقویٰ کے معیاروں کو بلند کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرانس کے زیر اہتمام سالانہ افطار ڈنر کی کامیاب تقریب

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button