آسٹریلیا (رپورٹس)

آسٹریلیا کے ریجن وکٹوریہ میں جلسہ ہا ئے یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ریجن وکٹوریہ کی تمام چھ جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کے بابرکت انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ


جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ کو ۱۶؍مارچ کو میلٹن کمیونٹی ہال، جماعت احمدیہ شیپرٹن کو مورخہ ۲۲؍مارچ کو مقامی نماز سنٹر، جماعت میلبرن ایسٹ کو ۲۲؍مارچ کو Endeavour Hills کمیونٹی سنٹر اور جماعت لینگوارن، کلائیڈ اور بیرک کو ۲۳؍مارچ کومشترکہ طور پر مسجد بیت السلام میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ
ان جلسوں میں مقررین نے حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت وسوانح کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ کُل ۹۸۹ افراد کو ان جلسوں سے مستفیض ہونے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

باقی جماعتوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ، آسٹریلیا کو مورخہ ۱۶؍مارچ ۲۰۲۵ء کومیلٹن کمیونٹی ہال میں ’’جلسہ یوم مسیح موعود‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم مع ترجمہ سے ہوا۔ خاکسار (مربی سلسلہ و صدر مجلس) نے جلسہ یوم مسیح موعودؑکی اہمیت کو احباب جماعت کے سامنے بیان کیا۔ ایک نظم کے بعد جلسے کی پہلی تقریر ایک طفل عزیزم لقمان نعیم باجوہ نے ’’ہم یوم مسیح موعود کیوں مناتے ہیں؟‘‘ کے موضوع پر اور دوسری تقریر مکرم عاطف لقمان ظفر صاحب نے ’’میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر‘‘ کے موضوع پر کی۔ بعدازاں اطفال کے ایک گروپ نے حضرت مسیح موعودؑ کے عربی قصیدہ سے چند اشعا ر پیش کئے۔
مکرم اطہر صادق صاحب کو From pledge to perseverance: 136 years of Promised Messiah’s Mission اور مکرم مرزا ظفر اقبال صاحب کو حضرت مسیح موعودؑ کا عجز و انکسار کے موضوع پر تقریر کرنے کی توفیق ملی۔بعدازاں ناصرات الاحمدیہ کے ایک گروپ نے ترانہ پیش کیا۔
جلسے کی اختتامی تقریر خاکسار نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی تائیدونصرت الٰہی‘‘ کے موضوع پر کی۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
بعد ازاں رمضان المبارک کی وجہ سے تمام حاضرین جلسے میں افطاری اور بعد از نماز مغرب عشائیہ پیش کیاگیا۔ جلسے کی کل حاضری ۲۴۰ تھی۔

(رپورٹ: عاطف احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مسجد بیت المسرور، برسبین، آسٹریلیا میں بین المذاہب تبلیغی پروگرام

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button