متفرق
بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری بہر حال والدین پر ہے
بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری بہر حال والدین پر ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ہمیں اس طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے کہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں۔ اُن کو وقت دیں۔ اُن کی پڑھائی کی طرف توجہ دیں۔ اُن کو جماعت کے ساتھ جوڑنے کی طرف توجہ دیں۔ اپنے گھروں میں ایسے ماحول پیدا کریں کہ بچوں کی نیک تربیت ہو رہی ہو۔ بچے معاشرے کا ایک اچھا حصہ بن کر ملک و قوم کی ترقی میں حصہ لینے والے بن سکیں۔ اُن کی بہترین پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری بہر حال والدین پر ہے۔‘‘
(خطبہ جمعہ۲۶؍جولائی ۲۰۱۳ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل۱۶؍اگست ۲۰۱۳ء)