اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ سائوتھ ریجن یوکے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ نگہت حفیظ صاحبہ اہلیہ حفیظ الدین صاحب کو بلڈ پریشر ہائی ہوجانے کی وجہ سے برین ہیمرج کا حملہ ہوا ہے جس کے باعث وہ لاہور میںزیر علاج ہیں۔حالت قابل تشویش ہے۔ احباب جماعت سے کامل شفا یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…نوید الرحمان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش اعلان کرواتے ہیں کہ انسان علی فقیر صاحب ابن محمد نوشیر علی فقیر صاحب مرحوم کو ۹؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز بدھ رات کو Mild Stroke ہوا۔ ان کے جسم کا بایاں حصہ بالکل مفلوج ہو گیا ہے۔ مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے دماغ میں Bleeding ہوئی ہے۔
موصوف چھوٹی عمر سے جماعت کے کاموں سے منسلک ہیں۔ ذیلی تنظیموں کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتے رہے۔ ایک عرصہ سے نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے طور پر خدمات سرانجام دینے کی توفیق پا رہے ہیں۔احباب جماعت سے موصوف کی جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلانِ ولادت

٭…فہیم احمد فاروق صاحب کینیڈا سے اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ سدرۃُ المنتہیٰ اور عزیزم حسن مُجتبیٰ آف ڈنمارک کو مورخہ ۱۴؍اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہِ شفقت نومولود کا نام رافعہ عنارہ عطا فرمایا ہے۔ بچی ماشاء اللہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود چودھری نذیر احمد صاحب سیالکوٹی مرحوم واقفِ زندگی (سابق کارکن وکالتِ مال ثانی تحریکِ جدید ربوہ) کی نسل سے ہے جبکہ مرزا حمید احمد صاحب مرحوم (سابق آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ ربوہ) کی پڑ نواسی ہے۔ نیز خاکسار کی دوسری نسل سے پہلی اولاد ہے۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو نیک ، صالح اور خادم دین بنائے۔ جماعت کا نام روشن کرنے والی ہو اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ و والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔ آمین

تقریب آمین

٭…… لئیق احمد مشتاق صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سرینام اعلان کرواتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے خاکسارکے بھتیجےعزیزم سنّان احمد مظفر واقف نَو ابن مکرم شیخ محمد فخر احمدحال مقیم لیورپول برطانیہ نےبعمر ۸سال قرآن مجید کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔عزیزم کو کلام رب رحمٰن پڑھانے کی سعادت رضیہ محسن صاحبہ اہلیہ شیخ محسن ممتاز صاحب کو حاصل ہوئی۔
مورخہ ۲۸؍مارچ۲۰۲۵ء کو تقریب آمین کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف جماعتوں میں خدمات بجا لانے والے مربیان سلسلہ، مربی صاحب ضلع، امیر صاحب ضلع،ضلعی عاملہ کے ممبران اور خاندان کے دیگر افرادنے شرکت کی۔ محترم امیر صاحب ضلع نے بچے سے قرآن مجید کی چند آیات سنیں اور دعا کرائی۔جس کے بعد تمام شرکاء کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔
قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ مولاکریم بچے کو نیک نصیب اور خادم دین بنائے۔ قرآن مجید باقاعدگی سے پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button