پرسیکیوشن رپورٹسپریس ریلیز (Press Release)

احمدیہ ہال کراچی کے باہر مشتعل ہجوم کے بہیمانہ تشدد سےایک احمدی لئیق احمد چیمہ جاں بحق

٭…جمعہ کی عبادت کے لیے مقامی احمدی حسب معمول جمع ہوئے۔
ایک مشتعل ہجوم نے عبادت گاہ کا گھیراؤ کر لیا

٭…احمدیوں پر قاتلانہ حملوں ، عبادت گاہوں،قبروں کی مسلسل بے حرمتی اور احمدیوں کے خلاف بےبنیاد مقدمات سے وطن عزیز کا نام عالمی برادری میں گہنا رہا ہے: ترجمان جماعت احمدیہ

چناب نگر :( پریس ریلیز ) آج ۱۸؍اپریل کو تھانہ پریڈی کی حدود میں احمدیہ ہال کراچی کے باہر ایک احمدی لئیق احمد چیمہ بعمر۴۶سال کو ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق احمدی عبادتگاہ میں مقامی احمدی حسب معمول جمعہ کی عبادت کے لیے جمع ہوئے۔ اس موقع پر تحریک لبیک سے وابستہ ایک متشدد ہجوم نے احمدیہ عبادت گاہ کا گھیراؤ کر لیااور نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران لئیق احمد چیمہ صاحب جو عبادت گاہ سے تقریباً ۱۵۰ میٹر دور تھے، ان کو مشتعل ہجوم نے پہچان کر ان پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ بہیمانہ تشدد کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان کی عمر ۴۶سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں دو بیوہ ،تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔
ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان عامر محمود نے جمعہ کے روز متشدد ہجوم کے ظالمانہ تشدد سے لئیق احمد چیمہ صاحب کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سماج میں احمدیوں کے خلاف مسلسل نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور کھلے عام احمدیوں کے قتل کے فتوے دیے جاتے ہیں۔گذشتہ چند ماہ سے تحریک لبیک کے شرپسند عناصر احمد ی عبادتگاہوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں اور انتظامیہ ان کے لایعنی مطالبات پر چار دیواری کے اندرعبادت کرنے والے احمدیوں پر مقدمات درج کر کے احمدیوں کو بلاوجہ گرفتار کر رہی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ احمدیہ ہال کراچی پر ۲؍فروری۲۰۲۳ء اور۴؍ستمبر۲۰۲۳ء کو شرپسند عناصر نے حملہ کرکے اس کے میناروں کو مسمار کر دیا تھا۔ترجمان جماعت احمدیہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل ۲۰ میں شہریوں کی مذہبی آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی ضمانت دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محب وطن احمدیوں کے خلاف مسلسل اس طرح کے گھناؤنے اقدامات سے وطن عزیز کا چہرہ عالمی برادری میں گہنا رہا ہے۔مذہب کے مقدس نام پر مذموم مفادات کے لیے شر پسند عناصر پاکستان میں احمدیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لا رہے ہیں اور انتظامیہ احمدیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ترجمان نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ لئیق احمد چیمہ صاحب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں: دستگیر سوسائٹی کراچی کی مسجد کے مینار کو ۲۰؍ نامعلوم مذہبی شدت پسند افراد نے شہید کردیا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button