متفرق

ربوہ کا موسم(۱۱تا۱۷؍اپریل۲۰۲۵ء)

۱۱؍اپریل جمعۃ المبارک کی فجر کے وقت گذشتہ رات کو آنے والی آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی ، اور تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی ، اس ٹھنڈی تیز ہوا کی وجہ سے سارا دن خوشگوار گزرا، حتیٰ کہ رات کو بھی ہوا کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۲؍اور کم سے کم ۱۸؍ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کا دن بھی خشک رہا لیکن ہلکی ہوا کی وجہ سے موسم معتدل تھا ۔ اتوار کو ہوا درمیانی رفتار سے چلتی رہی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی تھی۔سوموار کو سورج حسب سابق چمک دکھلا رہا تھا گرمی محسوس ہوتی تھی۔ سرِشام ہوا چلنا شروع ہوگئی اور رات تک تیز ہوتی چلی گئی ۔ اس ہوا کی وجہ سے ٹھنڈک کا احساس ہورہا تھا ۔ رات کے وقت کھلے آسمان تلے آرام کرنے والے لوگوں کو اس ٹھنڈی ہو ا کی وجہ سے رات کو کھیس اور چادریں اوڑھنی پڑیں۔منگل کو گذشتہ رات کی ٹھنڈی ہوا کا اثرباقی تھا۔دن میں موسم خوشگوار بنا رہا۔ بدھ اور جمعرات کے دن کا موسم قدرے ایک جیسا ہی تھا۔یعنی آسمان صاف اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۵؍اور کم سے کم ۲۱؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button