حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۷ تا ۱۳؍اپریل ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۹؍اپریل بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم دانیال سلیم پراچہ صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۱؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۴؍اپریل ۲۰۲۵ء)
٭…۱۲؍اپریل بروز ہفتہ: آج مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم اور مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے وفود کی حضور انور کے ساتھ گروپ تصاویر ہوئیں
٭…۱۳؍اپریل بروز اتوار: آج کوسوو سے آئے ہوئے دو مہمانوں کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں:ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورۂ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ اول)