متفرق

پاکستان میں احمدیوں کی حالیہ مخالفانہ لہر کے پیش نظر دعاؤں کی تحریک

حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۸؍اپریل ۲۰۲۵ء میں پاکستان میں احمدیوں کی حالیہ مخالفانہ لہر کے پیش نظر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
اس وقت میں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی خاص طور پر دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔ خود پاکستانی احمدی بھی اپنے لیے دعا کریں، اور جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ درود کی طرف توجہ کریں اور دو سو مرتبہ پڑھا کریں

سُبْحَانَ اللّٰہ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ

اس وقت اس طرف جتنی توجہ کرسکتے ہیں ہونی چاہیے۔ اگر ہم دعا کا حق ادا کرتے ہوئے دعاؤں کی طرف توجہ دیں گے تو پھر ہی کامیابی ہے…جتنی توجہ دینی چاہیے تھی وہ توجہ دی نہیں جارہی۔ …ہمارا ہتھیار تو صرف دعائیں ہیں اس بارے میں مَیں کئی بار بیان کرچکا ہوں۔ حضرت مسیح موعودؑ کے اقتباسات بیان کرچکا ہوں۔ …دعائیں ہی ہیں جو ہماری کامیابی کا حل ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق بھی دے اور ہم دعا کا حق ادا کرنے والے بنیں۔
آج کراچی میں ایک واقعہ بھی ہوا ہے۔ بلوائیوں نے، دہشتگردوں نے، اسلام کے نام پر ہیں لیکن ہیں دہشتگرد ہی، ہماری مسجد پہ حملہ کیا ہے اور ایک احمدی کو شہید بھی کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اس کی پوری تفصیل تو ابھی نہیں ملی۔ تفصیل آئے گی تو بیان بھی ہوجائے گی ان شاء اللہ۔

اللہ تعالیٰ ان ظالموں کی پکڑ کے جلد سامان فرمائے۔

مزید پڑھیں:  لاہور کے 2 تھانوں میں جمعہ کی عبادت کرنے پر درجنوں احمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button