ذہنی آزمائش
اردو سوال
بچو! میں گڈو پھر حاضر ہوں، ایک نئے اردو سوال کے ساتھ! حروف تہجی میں چارحروف ایسے ہیں جن کو مصوَّتےیا حروفِ لین کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں انہیں vowelsکہا جاتا ہے۔ ان کے لیے گلے کے آواز پیدا کرنے والے اعضاء گونج کر جب خلا بناتے ہیں اور اس میں سے سانس کی ہوا رگڑ کھائے بغیر گزرتی ہے۔ ذرا بتائیں وہ کون سے حروف ہیں؟

محاورہ بوجھیں
…………………………………………………………………..

بوجھو تو جانیں
جگہوں کے نام تلاش کریں
1: یہ لگتے ہیں اردو کے نقادیانہیں لگتے؟
2: ہمارا ربّ وہ ہے جو ربّ العالمین ہے۔
3: جناب شمس الاسلام آبادی تخلص لگاتے ہیں۔
4: مینگو شیک میں آم ٹوٹل فور ڈالیں۔
5: بابر ماجد کا بہترین دوست ہے۔
6: عامر یکہ چلاتا ہے۔
7: چائے دانی کو چینک بھی کہتے ہیں۔
8: یہ بچہ وقفِ نو میں شامل ہے۔
9:شہریاردن رات کام کرتا ہے۔
10: وہ لڑکا کام صرف صبح کو کرتا ہے۔
الفاظ بنائیں
ا | ن | ب |
و | ز | |
ی | ر | گ |
ایک آٹھ حرفی لفظ بنائیں:… … … … …
اور بتائیں کہ اس کے علاوہ آپ کتنے اور الفاظ بنا سکتے ہیں: …. …. … … … … … … … …
… … … … … … … … … … … … …
(جوابات اگلے شمارے میں)
گذشتہ شمارے کے درست جواب
بوجھو تو جانیں: پھلوں کے نام: انگور، انار، سیب، کینو، لیچی، آم، کیلا، گنا، انجیر، جامن۔
الفاظ بنائیں: روزہ دار، زر، وہ، ہو، راز، زار، روز، زور، اور، روا، دور، راہ، ہار، زردہ وغیرہ