تبلیغ میں جوش و جذبہ کیسے پیدا کیا جا سکتا ہے
16؍ اکتوبر 2021ء کو امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے واقفین نو مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے ساتھ آن لائن ملاقات فرمائی۔ ایک خادم نے سوال کیا کہ تبلیغ میں جوش و جذبہ کیسے پیدا کیا جا سکتا ہے؟
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ ایک واقف نو ہیں اور جماعت احمدیہ مسلمہ کی خدمت کے لیے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگی وقف کی ہے۔ اس لیے اگر آپ کا اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق ہے، اگر آپ کو اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات صحیح تعلیمات ہیں اور صحیح راستہ ہے جو آپ کی اللہ تعالیٰ کی طرف راہنمائی کر سکتا ہےتو پھر آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہو گی کہ اس چیز کو صرف اپنے اندر تک محدود نہ رکھیں۔ بلکہ اس کو پھیلائیں تاکہ دنیا بھر کے انسانوں کو بچا سکیں۔
حضورِانور نے مزید فرمایا کہ اگر آپ کے دل میں لوگوں کے لیے ہمدرد ی ہے تو دوسروں کو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچانے کے لیے آپ کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پھیلا نا چاہیے۔ اس طرح آپ میں ایک جوش پیدا ہوگا کہ آ پ کو دنیا کو بچانا ہے اور اسلام کا پیغام پھیلانا ہے اور انسانیّت کو اللہ تعالیٰ کے قریب لانا ہے۔ پھر اپنا علم بھی بڑھانے کی کوشش کریں۔ اگرآپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھیں گے اور قرآن کریم اور احادیث ِتو آپ کو جوش و جذبہ بڑھانے کے راستے اور ذرائع ملیں گے اور یہ بھی کہ بنی نوع انسان کے لیے اپنی ہمدردی کیسے ظاہر کی جائے اور یہ بات پھر تبلیغ کرنے میں ممد ثابت ہو گی۔ (الفضل انٹرنیشنل 29؍اکتوبر 2021ء)