افریقہ (رپورٹس)

مسجد بیت الصمد،فیرکے ریجن آئیوری کوسٹ کا بابرکت افتتاح

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو ۱۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو نئی تعمیر کردہ مسجد’’بیت الصمد‘‘ کی تکمیل کے بعد اس کے افتتاح کی توفیق ملی۔ اس مسجد کی تعمیر فیرکے(Ferkessedougou) ریجن کی ایک جماعت اوتابوناوگو(Otabounavogo) میں کی گئی ہے۔


اس گاؤں میں جماعت احمدیہ کا قیام ۲۰۱۶ء میں معلم سلسلہ مکرم سیاوےصاحب مرحوم کے ذریعے سے ہوا۔ اکتوبر ۲۰۲۳ء میں اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور تعمیرات کے کام کا آغاز ہوا جو کہ مئی ۲۰۲۴ء میں مکمل ہوا ۔تکمیل کے ساتھ ہی مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ الحمدللہ۔ اس مسجد کی تعمیرکےاخراجات مرکز کی اجازت کے ساتھ محترمہ عطیۃالباری صاحبہ امریکہ نے ادا کیے جبکہ تعمیر کا کام مکرم سلطان احمد صاحب مبلغ سلسلہ کی زیر نگرانی ہوا ۔
مورخہ ۱۶؍فروری بروز اتوار مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تلاوت اور فرانسیسی ترجمہ کے بعد جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا۔بعد ازاں امیر و مشنری انچارج آئیوری کوسٹ مکرم عبد القیوم پاشا صاحب نے تختی کی نقاب کشائی کر کے مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا اور دعا کرائی۔ افتتاح کے ا س پروگرام میں ۲۰۰؍افراد نے شرکت کی جس میں قرب و جوار کی جماعتوں کی نمائندگی بھی تھی۔ اس افتتاحی تقریب میں مکرمKone Lassina صاحب نمائندہ میئرکے ساتھ دیگر مقامی عہدیداران نیز دو گاؤں کے چیف اورایک صحافی دوست نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر جماعتی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا جس میں قرآن کریم کے ۹ تراجم کی نمائش کی گئی اور دیگر کتب اور مقامی جماعتی کیلنڈر بھی شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو قبول فرمائے اور مسجد کی تعمیر جماعت اوتابونا وگو کے لیے مبارک فرمائے اور اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہمیشہ نمازکی روح کو سمجھنے والے نمازیوں سے آباد رکھے۔ آمین۔

(رپورٹ: حافظ شہباز احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بصے،گیمبیا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button