افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بصے،گیمبیا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صاحب صدر جماعت احمدیہ بصے، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کے Upper River Region کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کی جماعت بصے کو مورخہ۲؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز اتوار بعد از نماز عصر جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ


اس جلسہ کی صدارت خاکسار نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا۔ ایریا مشنری صاحب نے تعارفی کلمات پیش کیے پھر ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ‘‘پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر و الفاظ’’ از مکرم یوسف فاٹی مبلغ سلسلہ، ‘‘یوم مصلح موعود منانے کا مقصد’’ از مکرم ابراہیم انجائی صاحب معلم سلسلہ اور ‘‘حضرت مصلح موعودؓ کے کارنامے’’ از خاکسار (صدر جماعت احمدیہ بصے)۔
بعض قریبی جماعتوں کے صدران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ خاکسار نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احباب جماعت سے ملاقات کی اور جماعتی نظام کے مطابق جماعتوں کو فعال کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


ان تقاریر کے بعد ایریا مشنری صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور مختصر نصائح کیں۔ اختتامی دعا کے بعد شاملین کا گروپ فوٹو ہوا۔
جلسے کے بعد روزہ افطار کرنے کا بھی انتظام تھا اس ليے تمام حاضرین نے وہیں افطاری کی اور مغرب کی نماز باجماعت مسجد میں ادا کی۔ افطاری کے وقت قریب رہنے والےبعض غیر از جماعت احباب بھی اس بابرکت مجلس میں شامل ہوئے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسے کی کل حاضری ۵۲؍رہی۔ اللہ تعالیٰ اس جلسے کے دور رس نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں خلافت کے ساتھ جوڑے رکھے۔ آمین

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ریپبلک آف گنی کے گیارھویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button