سپورٹس بلیٹن
فٹبال:گذشتہ ہفتےیوئیفا چیمپئنزلیگ کے کوارٹرفائنل مرحلے کے پہلے legکے میچزمیں اطالوی کلب انٹرمیلان نےمیزبان جرمن کلب بائرن میونخ کے خلاف ایک کے مقابلہ میں دوگول سے کامیابی حاصل کی جبکہ لندن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آرسنل نے ریال میڈرڈکو۳۔صفرسے شکست دی۔انگلش کلب کی جانب سے Declan Riceنے دواورMikel Merinoنے ایک گول کیا۔تیسرے کوارٹرفائنل میں بارسلونا نےDortmundکے خلاف۴۔صفرسے شاندارکامیابی حاصل کی۔فرانسیسی کلب PSGنے انگلش کلب آسٹن وِلا کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے ہرایا۔
دوسری جانب یوئیفایوروپا لیگ (Europa League)کے کوارٹرفائنلزکے پہلے legمیں ناروے کےBado Glimtکلب نے اطالوی کلب Lazioکو۲۔صفرسے شکست دے دی۔Athleticکلب بمقابلہ رینجرزکا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابرہوا۔اسی طرح ٹوٹینہیم بمقابلہ فرینکفرٹ اورمانچسٹریونائیٹڈ بمقابلہ Lyonبھی برابری پرختم ہوئے۔
ٹینس:۵تا۱۳؍اپریل ۲۰۲۵ء فرانس میں ہونے والا Monte-Carlo ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کارلوس آلکاریز (Carlos Alcaraz) نے جیت لیا۔عالمی نمبردوہسپانوی کھلاڑی نے فائنل میں اٹلی کے Lorenzo Musettiکے خلاف پہلاسیٹ ۳۔۶؍سے ہارنے کے بعدزبردست اندازمیں اگلے دوسیٹ۶۔۱؍اور۶۔صفرکے سکورسے اپنے نام کیے۔الکاریزکا اپنے کیرئیرمیں یہ چھٹااے ٹی پی 1000ماسٹرزٹائیٹل ہے۔
کرکٹ:خواتین کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۵ءکے لیے لاہورمیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں میزبان پاکستان سمیت چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان نے اپنے ابتدائی تین میچز میں آئرلینڈ،سکاٹ لینڈاورویسٹ انڈیز کےخلاف فتوحات حاصل کرلیں۔ویسٹ انڈیز کی مضبوط ٹیم کو اسکاٹ لینڈکےہاتھوں ۱۱؍رنزسے شکست کاسامناکرناپڑا جبکہ آئرش ٹیم کو ویسٹ انڈیزنے چھ رنزسے ہرایا۔بنگلہ دیش نے اپنے ابتدائی دومیچز میں تھائی لینڈاورآئرلینڈکے خلاف کامیابی حاصل کی۔
انڈین پریمیئر لیگ:آئی پی ایل کےرواں سیزن میں ۱۴؍اپریل تک کھیلے گئے میچز کے بعدگجرات،دہلی،بنگلورواورلکھنؤکی ٹیمیں چارچارمیچزجیت چکی ہیں۔چینئی سپرکنگز نے چھ میں سے پانچ میچزہارنے کے بعد لکھنؤکےخلاف شاندارکامیابی حاصل کی۔مایہ نازبھارتی کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی کو ایک بارپھرچینئی کی قیادت سونپی گئی ہے،لکھنؤکے خلاف انہوں نےصرف ۱۱؍گیندوں پر ۲۶؍رنزبناکراپنی ٹیم کواہم کامیابی سے ہمکنارکیا۔دیگرمقابلوں میں دہلی کوممبئی کے ہاتھوں۱۲؍رنزسے ناکامی کاسامنا کرنا پڑاجبکہ بنگلورونے راجستھان رائلزکےخلاف یکطرفہ مقابلہ میں نووکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔سن رائزرزحیدرآبادنے پنجاب کنگز کے خلاف ۲۴۶؍رنزکاپہاڑجیسا ہدف عبورکیا جس میں ابھیشک شرماکی ۵۵؍گیندوں پر۱۴۱؍رنزکی تاریخ سازاننگزشامل تھی۔اب تک ہونے والے مقابلوں میں لکھنؤکےویسٹ انڈین کھلاڑی نکولس پوران(Nicholas Pooran)سات اننگزمیں ۳۵۷؍رنز بناچکے ہیں۔گیندبازوں میں چینئی کے افغان کھلاڑی نوراحمد۱۲؍وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
پاکستان سپرلیگ:پی ایس ایل سیزن۱۰کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈنے لاہورقلندرزکوبآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے جیسن ہولڈرنے ۲۶؍رنزکےعوض چارکھلاڑیوں کوشکارکیا۔اسی طرح اسلام آباد نے اپنے دوسرے میچ میں پشاورزلمی کو۱۰۲؍رنزسے شکست دی جس میں صاحبزادہ فرحان نے شاندارسینچری بنائی۔ دیگر مقابلوں میں کراچی نے ملتان کےخلاف ۲۳۵؍رنزکاہدف کامیابی سے حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورکے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور کے خلاف انہیں ناکامی کا سامناکرناپڑا۔
فارمولا ون ریسنگ:سیزن کی پانچویں ریس بحرین گراں پری میں McLarenٹیم کےآسٹریلوی ڈرائیور Oscar Piastriنے کامیابی حاصل کرلی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۳۵؍منٹ اور۳۹؍سیکنڈزمیں پورا کیا۔برطانیہ کے جارج رسل نے دوسری اورLando Norrisنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں اب تک برطانوی ڈرائیور لینڈو نورِس۷۷پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔سیزن کی اگلی ریس ۲۰؍اپریل کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی۔
(ن م طاہر)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)