اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

٭… مبشر احمد بٹ صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ امۃ الباسط شاہدہ صاحبہ بنت عبدالمنان شاہد صاحب (مرحوم ) مربی سلسلہ مورخہ ۵؍اپریل ۲۰۲۵ء کو کراچی میں بقضائے الٰہی بعمر ۶۷؍سال وفات پا گئی ہیں ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحومہ حضرت خیرالدین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔ آپ کو سیکرٹری وقف نو ضلع کراچی، جنرل سیکرٹری و سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ مجلس مارٹن روڈ کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔ آپ کو جماعت احمدیہ کراچی کی طرف سے مثالی ماں کا انعام بھی دیا گیا تھا۔
مرحومہ نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ان کی اولاد کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرےاور ان کی والدہ کی نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین

تقریب آمین

٭… سید سہیل احمد صاحب واقف زندگی ٹیچر گیمبیا مغربی افریقہ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خاکسار کے صاحبزادے عزیزم فیصل احمد سید نے بعمر ۶؍سال قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرلیا ہے۔الحمدللہ۔ عزیزم کی تقریب آمین مورخہ ۲۸؍مارچ ۲۰۲۵ء(۲۹؍رمضان المبارک) کو لوئر ریور ریجن کی احمدیہ مسجد مانسکاکونکو میں بعد ازنماز عصر منعقد کی گئی۔ مسعود احمد طاہر صاحب مربی سلسلہ و ایریا مشنری لوئر ریور ریجن نے اس بابرکت تقریب کے موقع پر تلاوت قرآن پاک کی اہمیت پر چند نصائح کرنے کے بعد عزیزم سے قرآن کریم کی چند آیات سنیں اور دعا کروائی۔
عزیزم ڈاکٹر سید نعیم احمد صاحب کا پوتا اور سید حنیف احمد قمر صاحب کا نواسا ہے ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزم کو قرآن کریم کی تلاوت کو جاری رکھنے نیز اس کو سمجھنے اور عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button