یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے شہر وینرے (Venray) میں تبلیغی بک سٹال کا انعقاد

مکرم مصطفیٰ گرگیز صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے رائے لینڈ کالج (Raayland College)کی انتظامیہ نے وینرے (Venray) شہر کے حکام، پولیس، تعلیمی اداروں، ترک و مراکشی مسلمانوں، عیسائی مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے تعاون سے ایک بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں طلبہ کے خاندانوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ گذشتہ سال یہ پروگرام پہلی دفعہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس سال منتظمین نے خاص طور پر جماعت احمدیہ کو اپنا تعارف پیش کرنے کی دعوت دی۔


اس موقع پر ایک تعارفی اور تبلیغی بک سٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شرکاء سے براہ راست گفتگو کی جا سکے اور جماعتی لٹریچر فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر قرآن کریم کے۱۴؍نسخے، ۲۵۰؍کتابیں اور ۵۰۰؍سے زائد پمفلٹس اور فلائرز تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے جماعت احمدیہ کے مشن، مذہبی ہم آہنگی، امن اور رواداری کے پیغام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہر فرد کو پانچ مختلف فلائرز پر مشتمل ایک تعارفی سیٹ دیا گیا۔ عربی زبان کے علاوہ، انگریزی، ترک، ڈچ اور البانین زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی خاصی طلب دیکھنے میں آئی۔ جن شرکاء کو ان کی مطلوبہ زبان میں قرآن کریم نہ مل سکا انہوں نے رابطے کی تفصیلات فراہم کیں تاکہ بعد ازاں ان تک قرآن کریم پہنچایا جا سکے۔ اس سرگرمی کے نتیجے میں جماعت کے مستقل تبلیغی روابط میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ الحمدللہ
پروگرام کے اختتام پر افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تبلیغی مہم میں ایک ناصر، ایک خادم اور دو ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں مزید اسلام احمدیت کا پیغام پھیلانے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ ہالینڈ کی مقامی مجالس کے عہدیداران کے لیے ریفریشر کورس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button