افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین، برکینا فاسو میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کو مجلس ارشاد کے تحت مورخہ۱۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔


جلسے کا آغاز صبح نو بجے مکرم آفاق منیب صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسو کی زیر صدارت جامعہ کے ہال میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پیش کیے جانے کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’پیشگوئی مصلح موعودکے مصداق‘‘ از عزیزم جونیئر یوسف طالب علم درجہ ثالثہ اور ’’وہ علوم ظاہر وباطنی سے پر کیا جائے گا‘‘ از صدر اجلاس۔
جلسے کے آخر پر مکرم چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے حضرت مصلح موعودؓ کے مشن کی تکمیل کے ليے طلبہ و سٹاف کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ جلسے کے اختتام پرصدرمجلس نے دعا کرائی۔

(رپورٹ:محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: واقفین نو و واقفات نو بانجل/کومبو،گیمبیا کا پہلا ریجنل اجتماع

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button