افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے ناصر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناصر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول (SSS) کینیما، سیرالیون کو مورخہ۲۰؍فروری بروز جمعرات جلسہ یوم مصلح موعودکےانعقادکی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالك


جلسے کا آغاز صبح سوا آٹھ بجے تلاوت قرآن کریم، حدیث اور قصیدہ سے ہوا۔ عزیزم آنسومانہ رحیم طالب علم (SSS) نے ’’ہم یوم مصلح موعود کیوں مناتے ہیں؟‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اور مائیکل جوسائع صاحب استاد (SSS) نے پیشگوئی مصلح موعود پڑھ کر سنائی۔ ابراہیم کویاٹے صاحب استاد (SSS) نے ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اورپیشگوئی کیسے پوری ہوئی‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ آخر پر عمارہ سیسے صاحب پرنسپل جونیئر سیکنڈری سکول نے طلبہ سے جلسے کے حوالے سے سوالات پوچھے اور مساکوئی صاحب پرنسپل (SSS) نے درست جواب دینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسے کا اختتام ہوا۔جلسے کی مجموعی حاضری ۴۵۰؍رہی۔
اللہ تعالیٰ جملہ شاملین جلسہ کے ایمان واخلاص میں برکت ڈالے اور ان کو جلسے کی برکات اور مقاصد سے بھر پور حصہ پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ:انیس احمد۔ مبلغ سلسلہ و استاد ناصر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول کینیما، سیرالیون )

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مالی کے ریجن کیتا کے دسویں ریجنل جلسہ سالانہ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button