افریقہ (رپورٹس)

واقفین نو و واقفات نو بانجل/کومبو،گیمبیا کا پہلا ریجنل اجتماع

مکرم نوید احمد قمر صاحب ایریا مشنری بانجل/کومبو تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے بانجل/کومبو ریجن کو اپنا پہلا ریجنل اجتماع واقفین نو و واقفات نومنعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ یہ اجتماع مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار جماعت احمدیہ کی مرکزی مسجد بیت السلام میں منعقد ہوا۔


پہلے اجلاس کی صدارت خاکسار (ایریا مشنری) نے کی۔ پروگرام کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور حدیث سے ہوا۔ خاکسار نے اپنی افتتاحی گزارشات میں اجتماع میں شمولیت کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ ایک نظم کے بعد مکرم مشہود احمد منیب صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’معاشرہ میں واقفین نو کو ایک نمونہ ہونا چاہيے‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔


اس اجلاس کے بعد نصاب وقف نو کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔ چھوٹے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے گئے جبکہ بڑوں سے تحریری امتحان لیا گیا۔ اس مقابلے کے بعد نصف گھنٹہ کا وقفہ ہوا جس میں شاملین کی ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی۔ بعدازاں بچوں کے درمیان کھیلوں کا مقابلہ ہواجس کو بچوں نے بہت پسند کیا اور خوب محظوظ ہوئے۔
دوپہر ایک بجے شعبہ وقف نو کی طرف سے والدین کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی جس میں والدین کی وقف نو بچوں کے حوالے سے ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت مکرم محمد اکمل صاحب مبلغ سلسلہ نے کی۔ جبکہ مکرم ڈیمبا باہ صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’خدمت دین کو اک فضل الٰہی جانو‘‘ کے موضوع پر والدین کے ساتھ نشست کی۔
دوپہر دو بجے نماز ظہر وعصر جمع کرکے ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد اختتامی اجلاس کا آغاز مکرم بلال جاؤ صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد صدر اجلاس نے والدین کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گھروں میں اپنے بچوں کو وقف نو کا نصاب مسلسل پڑھایا کریں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خواہش اور توقع کے مطابق بچوں کی تربیت کرنے کے ليے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور پھر آپ نے دعا کروائی جس کے ساتھ یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ دعا کے بعد تمام شاملین کا گروپ فوٹو ہوا۔ اس کے بعد سب کو ریفریشمنٹ دی گئی۔
اس اجتماع میں ۴۲؍ واقفین نو، ۲۸؍ واقفات نو، ۲۲؍والدین اور ۸؍دیگر افراد شامل ہوئے۔ یوں اجتماع کی کل حاضری ۱۰۰؍رہی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جامعۃ المبشرین برکینافاسومیں مکرم ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب یوکے کے ساتھ ایک نشست

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button