امریکہ (رپورٹس)

کینیڈا کی لوکل امارت وان اور جماعت بریدفورڈ ایسٹ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کینیڈا کی لوکل امارت وان کو مورخہ ۲۲؍ فروری ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ مسجد بیت الاسلام میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اس بابرکت جلسے کی صدارت مکرم عبدالحمید وڑائچ صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ و نیشنل صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا نے کی۔ نیز مکرم محمد زبیر منگلا صاحب لوکل امیر جماعت احمدیہ وان، مکرم عبدالسمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا، مکرم مستجاب قاسم صاحب مبلغ سلسلہ جماعت احمدیہ وان جماعت اور مکرم عبدالسلام صاحب سیکرٹری تربیت وان جماعت احمدیہ بھی موجود تھے۔

لوکل امارت وان


جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا ۔ مکرم مستجاب قاسم صاحب نے The Enduring Legacy of Hazrat Musleh-e-Maud (ra): A Vision for the Ages کے موضوع پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔ بعد ازاں ایک آن لائن کوئز منعقد ہوا جس میں ۳۰۰؍سے زائد افراد، خصوصاً نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ سب سے زیادہ درست جواب دینے والے افراد میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بعدہٗ مکرم ابرار مہار صاحب سیکرٹری مال وان امارت نے ’’مالی قربانی‘‘ کے حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے ارشادات میں سے چندارشاد پیش کیے۔
اس جلسے کی دوسری تقریر مکرم عبدالسمیع خان صاحب نے اردو زبان میں ’’سیرت حضرت مصلح موعودؓ ‘‘ کے موضوع پر کی ۔ جس کا انگریزی ترجمہ مکرم صادق احمد صاحب مبلغ سلسلہ وان امارت نے پیش کیا۔ اس کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ زبانی یاد کرنے والے احباب و خواتین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر رمضان المبارک کی مناسبت سے فطرانہ اور عید فنڈ کی شرح کے بارے میں بھی احباب کو آگاہ کیا گیا۔ صدر اجلاس نے اختتامی تقریر میں حضرت مصلح موعودؓ کی تحریرات میں سے منتخب اقتباسات پیش کیے اور دعا کرائی۔ اس کے بعد تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس بابرکت جلسے میں مجموعی طور پر ۱۱۰۰؍سے زائد افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ

جماعت بریڈفورڈ ایسٹ


اسی طرح کینیڈا کی جماعت بریڈفورڈ ایسٹ کو مورخہ ۲۱؍فروری ۲۰۲۵ء کو بریڈفورڈ کمیونٹی سینٹر میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ناصرات کے لیے جلسے کی کارروائی سننے کا انتظام مسجد بیت الخبیر، بریڈفورڈ میں کیا گیا تھا۔ جلسے سے قبل حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔
جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ مکرم قاسم گھمن صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’پیشگوئی مصلح موعود‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔ اس کے بعد جلسے کی صدارتی تقریر مکرم سہیل مبارک شرما صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے اردو میں کی۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
اس جلسے میں ۲۵۵؍احباب نے شرکت کی جن میں ۴۱؍خدام، ۳۸؍انصار، ۲۰؍اطفال، ۸۲؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۲۲؍ناصرات اور ۱۷؍بچے شامل تھے۔ الحمد للہ

(رپورٹ:انصر رضا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: نیشنل اجتماع واقفین نَو سویڈن

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button