گنی کناکری میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کے تین ریجنز کی ۴۵؍جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کیے گئے۔ ان جلسوں میں ایک ہزار ۱۴۱؍احباب جماعت اور ۱۸؍غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔ ان پروگرامز میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور اس کے مصداق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی زندگی اور کارہائے نمایاں پر تقاریر کی گئیں اور آپؓ کی نظام جماعت کو مضبوط بنانے کےليے کوششوں کا ذکر بھی کیا گیا۔

کناکری میں جلسہ یوم مصلح موعود
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کناکری کی مسجد بیت الاحد میں مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا گیا۔
جلسے کا آغاز دوپہر بارہ بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم سعید جالو صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ صف دوم نے پیشگوئی مصلح موعود لفظاً پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد خاکسار (صدر جماعت احمدیہ و مبلغ انچارج)نے ‘پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور اس عظیم الشان پیشگوئی کے مصداق کون تھے’ کے بارے میں احباب جماعت کو بتایا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ‘‘حضرت مصلح موعودؓ کی غیر معمولی ذہانت جس کا ذکر پیشگوئی میں موجود ہے’’ از مکرم شرجیل احمد خالد صاحب مبلغ سلسلہ اور ‘‘حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارنامے’’ از مکرم صالح جالو صاحب جنرل سیکرٹری۔ آخر میں خاکسار نے دعا کرائی اور نماز کے بعد تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور کماحقہ ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:طاہر محمود عابد۔نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کے پہلے آن لائن سہ ماہی یوکرینین رسالہ ’وائس آف اسلام احمدیہ‘ کا اجرا