یونان میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۳؍ فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار ایتھنز مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسے کا آغاز نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم عطاء النصیر صاحب مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر جماعت احمدیہ یونان کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور حدیث نبوی ﷺ کے بعد مکرم وحید احمد صاحب نےپیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے۔ مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کاعشق رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ ایک نظم کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے متعلق ایم ٹی اے کی ایک مختصر ڈاکومنٹری پراجیکٹر کے ذریعہ حاضرین کو دکھائی گئی۔ دوسری تقریر مکرم اسرار احمد صاحب نے ’’حضرت مصلح موعودؓ اور مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام‘‘ کے موضوع پر کی۔ ایک نظم کے بعدصدر مجلس نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی بابت اولیائے امت کی پیشگوئیاں‘‘ کے عنوان پر تقریر کی اوراختتامی دعا کروائی جس کے بعد تمام شاملین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔
اس جلسہ میں ۱۵؍احباب مسجد میں آکر بنفس نفیس شامل ہوئے جبکہ ۱۵؍احباب نے جلسے میں آن لائن شرکت کی۔ اس طرح کُل حاضری ۳۰؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ ناربری ساؤتھ ریجن، برطانیہ کا سالانہ اجتماع