آسٹریلیا (رپورٹس)

مسجد بیت المسرور، برسبین، آسٹریلیا میں بین المذاہب تبلیغی پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت المسرور، برسبین، آسٹریلیا میں ایک بین المذاہب تبلیغی پروگرام بعنوان ’’میرے مذہب میں روزہ کا تصور‘‘ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں قرآن کریم اور روزے کی اہمیت پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔

اس پروگرام کے انتظامات جماعت احمدیہ لوگن ایسٹ، لوگن ویسٹ، برسبین اور گولڈ کوسٹ کو کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔
مہمانان میں ۱۲؍اہم شخصیات بھی شامل تھیں، جن میں Premier کے نمائندہ Mr. Hermann Vorster, MP کے ساتھ ساتھ Linus Power, State MP بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے قیام میں جماعت کے کردار کی تعریف کی۔

اسی طرح بدھ مت، یہودیت، عیسائیت اور ہندو مت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے مذاہب میں روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس سال پروگرام کو نمایاں طور پر میڈیا کوریج حاصل ہوئی۔ ABC Radio ، 4BC Radio اور ABC Religion & Ethics کے نمائندگان نے انٹرویوز لیے، جن میں اسلام کی بنیادی تعلیمات، توحید کی حکمت اور روزے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ Logan City Council نے بھی اس تقریب کی خبر شائع کی۔
امسال پروگرام قرآن کریم کی برتری اور رمضان المبارک کی برکات پر مرکوز تھا۔ اس سلسلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں ایک تقریر کی گئی۔
اسی طرح Review of Religions کے تحت قرآن کریم کی تین پیشگوئیوں پر مشتمل ویڈیوز، جو حالیہ God Summit 2025 میں نشر کی گئی تھیں، مہمانوں کو دکھائی گئیں۔ The Prayer Project Australia کی ایک خصوصی ویڈیو اور MTA کی رمضان المبارک سے متعلق دو دستاویزی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔
پروگرام کے مرکزی موضوع کے مطابق قرآن کریم کی ایک شاندار نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف زبانوں میں تراجم اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقاریر “Voices of Peace” سے اقتباسات شامل تھے۔ مہمانوں نے اس نمائش کو بہت پسند کیا اور اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کا موقع پایا۔
اس پروگرام میں ۱۵۰ سے زائد غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی طرح ۲۲۵ احباب جماعت بھی شامل ہوئے۔ اس طرح شرکاء کی کل تعداد ۳۷۵ تھی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: محمد عطاءربی ہادی۔ مربی سلسلہ آسٹریلیا)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کے چھتیسویں(۳۶)جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button