ایشیا (رپورٹس)

قزاقستان میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ قزاقستان کی مختلف جماعتوں کو امسال بھی جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ جلسہ جات ۲۰تا ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ ان جلسوں کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔


جماعت الماتی: مورخہ ۲۱؍فروری کو الماتی شہر میں خاکسار (نیشنل صدر و مبلغ انچارج قزاقستان) کی زیرصدارت جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد خاکسار اور مکرم رفعتجان توکاموف صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے تقاریر کیں۔ ۳۰؍منٹ کی محفل سوال و جواب بھی منعقد ہوئی۔ حاضری تمام لوکل احباب پر مشتمل ۳۸؍تھی۔ الحمدللہ
جماعت احمدیہ شمکنت: مورخہ ۲۱؍فروری کو شہر شمکنت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ مکرم وقار احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے پیشگوئی مصلح موعود کے موضوع پر تقریر کی اور حضرت مصلح موعودؓ کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳؍فروری ۲۰۱۸ء پڑھ کر سنایا گیا۔ جلسے میں ۳۴؍افراد نے شرکت کی جن میں ۸؍انصار، ۵؍خدام، ۵؍اطفال، ۹؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۴؍ناصرات اور ۳؍بچے شامل تھے۔ الحمدللہ


جماعت احمدیہ سیمی: مورخہ ۲۲؍فروری کو مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مصلح موعود کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ مکرم محمد اسامہ شاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے حضرت مصلح موعودؓ کی بابرکت شخصیت پر تقریر کی اور مکرم آقان احمد صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی اسلام اور جماعت کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔ دعا کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ یہاں پر حاضری ۲۱ تھی۔
جماعت احمدیہ آستانہ:آستانہ جماعت میں بھی جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم جری اللہ انتون صاحب مبلغ سلسلہ نے حضرت مصلح موعودؓ کے حوالے سے تقریر کی۔ جلسے میں ۱۵؍افراد نے شرکت کی اور ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔
جماعت احمدیہ پاولادار: پاولادار جماعت میں تلاوت قرآن کریم کے بعد یوم مصلح موعود کے حوالے سے مکرم انتصار احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے تقریر کی۔ اس کے بعد ایک مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں دو نو مبائعین دوستوں کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ جلسے میں ۱۱؍افراد نے شرکت کی اور ریفریشمنٹس بھی پیش کی گئیں۔
جماعت احمدیہ تلدی کورغان:مورخہ ۲۰؍فروری کو تلدی کورغان میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مکرم باؤر جان صاحب نے یوم مصلح موعود کے پس منظر پر تقریر کی اور سوال و جواب کی مجلس ہوئی جس میں مختلف سوالات کے جواب دیے گئے۔ جلسے میں ۹؍افراد نے شرکت کی۔ ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔
جماعت احمدیہ اقتاؤ:مورخہ ۲۰؍فروری کو اقتاؤ جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مکرم جَسلان صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی شخصیت پر روشنی ڈالی جس کے بعد سوالات کے جواب دیے گئے۔ جلسے میں ۶؍افراد نے شرکت کی۔ ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔
جماعت احمدیہ قاراغندا:قاراغندا جماعت میں بھی یوم مصلح موعود کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کا بھی ایک پروگرام شامل تھا۔ بچوں سے یوم مصلح موعود کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور انعامات دیے گئے۔ جلسے میں ۵؍افراد نے شرکت کی۔
جماعت اتراؤ:مورخہ ۲۰؍فروری کو اتراؤ جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کی کارروائی تلاوت قرآن کریم اور نظم سے شروع ہوئی۔ مکرم احسان طاہر صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے بتایا اور یہ واضح کیا کہ حضرت مصلح موعودؓ کی شخصیت پر یہ پیشگوئی کس طرح پوری ہوئی۔ اس کے بعد دو بچوں کا کوئز مقابلہ بھی کروایا گیا۔ جلسے میں ۴؍افراد نے شرکت کی۔
جماعت احمدیہ تراز:تراز جماعت میں بھی یوم مصلح موعود کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کا بھی ایک پروگرام شامل تھا جس دوران بچوں سے بنیادی سوالات پوچھے گئے۔ جلسے میں ۴؍افراد نے شرکت کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:عطاء الرب چیمہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد: ایک رپورٹ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button