یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ناربری ساؤتھ ریجن، برطانیہ کا سالانہ اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ناربری ساؤتھ ریجن، برطانیہ کو بیت السبحان میں اپنا سالانہ اجتماع بعنوان ’’ایمان بالغیب‘‘ مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔


افتتاحی اجلاس کا آغاز دس بجے مکرم رضا احمد صاحب مربی سلسلہ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ اس موقع پر مجلس انصار اللہ کرائیڈن سنٹرل اور تھارنٹن ہیتھ ساؤتھ کے انصار بھی موجود تھے۔ مربی صاحب نے افتتاحی تقریر میں ایمان بالغیب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ساڑھے دس بجے مختلف علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ دوپہر بارہ بجے مکرم قاضی عبدالرشید صاحب کی زیرصدارت اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد مکرم خرم شہزاد صاحب نے تینوں مجالس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مکرم محمود احمد ہنجرا صاحب، مکرم محمد آصف چغتائی صاحب اور مکرم ملک عبدالسمیع سہیل صاحب کو تبلیغی سٹالز میں مستقل شرکت پر خصوصی انعامات دیے گئے۔
مکرم سجاد اکبر صاحب نے ’’ایمان بالغیب‘‘ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح صدر مجلس نے انصار اللہ کے عہد کی روشنی میں چند نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ باجماعت نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔
اس اجتماع میں مجلس کے ۲۵؍انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:بشارت زیروی۔ زعیم مجلس انصاراللہ ناربری)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ البانیہ کا جلسہ یوم مسیح موعود

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button