جماعت احمدیہ البانیہ کا جلسہ یوم مسیح موعود
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ البانیہ نے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز اتوار اپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقدہ کیا۔ شام پانچ بجے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید مع ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر Bujar Ramaj صاحب نائب صدر جماعت احمدیہ البانیہ نے تقریر کی۔ انہوں نے اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے بیان کیا کہ کس طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام سے انسان کی دینی و روحانی ترقی ہوتی ہے۔

بعدہ خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت احمدیہ البانیہ) نے یوم مسیح موعود کے دن کی تاریخی حیثیت بیان کی اور سامعین کو مدنظر رکھتے ہوئے جن میں سے اکثر زیر تبلیغ مہمان تھے، جماعت احمدیہ اور دیگر فرقوں میں بنیادی فرق بتایا۔ آخر پر سوال و جواب بھی ہوئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔
رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ نماز مغرب کے بعد مہمانوں کی خدمت میں کھانا بھی پیش کیا گیا۔ کھانے کی تیاری صدر لجنہ البانیہ مکرمہ قدسیہ مشتاق صاحبہ اور ان کی ٹیم نے کی۔
اس جلسے میں کُل ۸۰ البانین احمدی و غیر از جماعت مرد، خواتین و بچے شامل ہوئے۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ البانیہ کی مساعی میں برکت ڈالے۔ آمین۔
(رپورٹ: صمد احمد غوری۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: سپین میں ’اسلام اور امن‘ کے موضوع پر پیس کانفرنس کا انعقاد