یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کے پہلے آن لائن سہ ماہی یوکرینین رسالہ ’وائس آف اسلام احمدیہ‘ کا اجرا

احباب جماعت کو جذبہ تشکر ونہایت مسرت سے اطلاع دی جاتی ہے کہ ۲۷؍رمضان المبارک بروز جمعہ بمطابق ۲۸؍مارچ ۲۰۲۵ء یوکرینین زبان میں پہلے جماعتی آن لائن سہ ماہی رسالہ Voice of Islam Ahmadiyyat کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذ الک۔
روس یوکرین جنگ کے آغاز سے لاکھوں کی تعداد میں یوکرینینز کی یورپ کی طرف ہجرت کے بعد انہیں ان کی اپنی زبان میں اسلام کی خوبصورت اورپُرامن حقیقی تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت شدت سے محسوس کی گئی اور حضور انور کی راہنمائی و منظوری سے ایک لوکل نواحمدی مسلمان بھائی کی خدمات اس سلسلے میں حاصل کی گئیں اوررشین ڈیسک جرمنی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی۔چنانچہ شعبہ تبلیغ جرمنی کے تعاون سےفوری طور پر جماعتی لٹریچر کی یوکرینین زبان میں اشاعت کے ساتھ ساتھ جماعتی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل کا آغاز کیا گیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور انور کی دعائوں کے طفیل یہ سب کام نہایت خوش اسلوبی اوربہت کامیابی سے جاری و ساری ہیں اور اب تک کئی لاکھ افراد ان سے استفادہ کر چکے ہیں۔ الحمد للہ
کچھ عرصہ قبل مکرم عامر احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ یوکرین نے ہمارے خادم سلسلہ بھائی مکرم ایگر صاحب سے ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر ان کے لیے مشکل نہ ہو تو ایک آن لائن رسالہ کا اجرا ہونا چاہیے۔ جسے ہماری بھائی نے خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ چنانچہ حضور انور کی خدمت اقدس میں یہ تجویز منظوری کے لیے پیش کی گئی جسے حضور انور نے ازراہ شفقت منظور فرمایا اوراس رسالہ کے لیے ‘‘Voice of Islam Ahmadiyyat’’ نام کی منظوری مرحمت فرمائی۔ جس کے بعد اس رسالہ کی درج ذیل ‘‘مجلس ادارت’’ حضورانور نے از راہ شفقت منظور فرمائی:
نگران: مکرم راناخالد احمد صاحب۔مربی سلسلہ و انچارج مرکزی رشین ڈیسک
مدیر: مکرم ایگر صاحب۔ لوکل معلم یوکرین
ممبران: مکرم رستم صاحب۔ لوکل معلم روس، مکرم عطاءالواحد رضوی صاحب۔ مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک اور خاکسار سید حسن طاہر بخاری۔ مربی سلسلہ وانچارج رشین ڈیسک جرمنی۔
منظوری کے بعدپہلے شمارہ کی تیاری پر کام کا آغاز کیا گیا۔جسے مکرم ایگر صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ جنہوں نے جنگ کے بعد اسلام احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل کی ہے، نے بہت محنت اور اخلاص کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچایا۔ فجزاہما اللہ احسن الجزاء۔مورخہ ۲۲؍مارچ ۲۰۲۵ءکو مجلس ادارت کے اجلاس میں اس رسالہ کی منظوری دی گئی اور حضور انور کی خدمت اقدس میں افتتاح اور دعا کی عاجزانہ درخواست کی گئی۔ چنانچہ حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میںمکرم و محترم راناخالد احمد صاحب انچارج مرکزی رشین ڈیسک نے ۲۷؍رمضان المبارک بروز جمعہ بمطابق ۲۸؍مارچ ۲۰۲۵ء ایک آن لائن تقریب میں دعا کے ساتھ اس پہلے آن لائن یوکرینین رسالہ کا اجرا کیا۔رسالہ کا لنک درج ذیل ہے:
https://islamahmadiyya-ua.com/pershyj-vypusk-zhurnalu-golos-islamu-ahmadiya-ukrayinskoyu-movoyu/
اس رسالہ کے مضامین کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے:
٭…سر ورق سمیت یہ رسالہ کل ۲۷؍صفحات پر مشتمل ہے۔
٭…اداریہ یوم مسیح موعودؑ اور رسالہ کی بنیادی پالیسی سے متعلق ہے۔S
٭…یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے آیت ،حدیث اور اقتباس ہے۔
٭…پہلا مضمون حضرت مسیح موعودؑ کی مختصرسیرت و سوانح اور قیام جماعت سے متعلق ہے۔
٭…یوم پیشگوئی مصلح موعود کی مناسبت سے حضور انور کے ۲۱؍فروری کے خطبہ جمعہ کا خلاصہ ہے۔
٭…رمضان المبارک کی مناسبت سےدیگر مذاہب میں روزے، اسلام میں روزہ اور عیدالفطر پر مضامین ہیں۔
٭…ایسٹر کی مناسبت سے حضرت مسیحؑ کی صلیبی موت سے نجات اور مردوں سے جی اٹھنے کی حقیقت پر مضامین ہیں۔
احباب جماعت کی خدمت میں اس رسالہ کے نہایت بابرکت اور بہتوں کی ہدایت کا موجب ہونے کے لیے دعائوں کی عاجزانہ درخواست کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یوکرینینز تک پہنچانےکی بھی درخواست ہے۔(رپورٹ: سید حسن طاہر بخاری مربی سلسلہ۔انچارج رشین ڈیسک جرمنی)

مزید پڑھیں: Earth HourاورEarth Day- ہمارا زمین سے اظہارِ محبت

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button