افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے دو جیلوں میں مسلمان قیدیوں کے لیےسحری و افطاری کے لیے راشن اور نماز کے لیے صفوں کا عطیہ

مکرم وقار احمد شیخ صاحب نمائندہ ہیومینٹی فرسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ جیلوں میں مقیّد قیدیوں کی خدمت کی بھی توفیق مل رہی ہے۔

چنانچہ امسال بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے مورخہ ۲۰؍مارچ ۲۰۲۵ء کو کینیا کی دو جیلوں نکورو اور نیواشا کے مسلمان قیدیوں کی سحری اور افطاری کے لیے کھجوریں، چاول، بینز (Beans)، چینی اور اگالی کا آٹا وغیرہ بڑی مقدار میں دینے کی توفیق ملی۔ یہ سامان ان دونوں جیلوں میں موجود تمام مسلمان قیدیوں کے لیے ایک ماہ تک کافی تھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا دونوں جیلوں میں نماز کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں اچھی کوالٹی کی صفیں بھی فراہم کی گئیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: برکینا فاسو کے بستان مہدی میں مسجد بیت الرحمٰن کا افتتاح

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button