افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لیسوتھو کا جلسہ یوم مصلح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لیسوتھو کا جلسہ یوم مصلح موعود مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت المہدی تھا با بوسیو میں صبح دس بجے منعقد ہوا۔


تلاوت قرآن مجید و انگریزی ترجمہ کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ لوکل زبان میں پڑھ کر سنائے گئے۔ پہلی تقریر حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارناموں پر کی گئی۔ اس کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ دوسری تقریر ’’حضرت مصلح موعودؓ کا مقام غیروں کی نظر میں‘‘ پر کی گئی۔ مستورات کی طرف سے ایک ترانہ پیش کیا گیا۔ نیز ناصرات کی طرف سے ایک مختصر تقریر کی گئی۔ آخری تقریر خاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی تحریکات اور ان کے با ثمر نتائج‘‘ پر کی۔ اس کے بعد حضورؓ کی زندگی پر ایک مختصر ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اس بابرکت جلسے کی کل حاضری تیس تھی جس میں تین مہمان بھی شامل تھے۔ جلسے کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور اس کے بعد تمام شاملین جلسہ کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: احمدیہ ہسپتال ٹلنڈنگ اور احمدیہ ڈینٹل کلینک گیمبیا کی طرف سے مفت میڈیکل و دندان کیمپ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button