متفرق

ربوہ کا موسم(۲۸؍مارچ تا۳؍اپریل۲۰۲۵ء)

مورخہ ۲۸؍مارچ جمعۃ المبارک کے دن آسمان بالکل صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے گرمی اپنا زور نہیں دکھاسکی، سرِ شام ہی ہوا کی رفتار میں تیزی آگئی جس کے ساتھ خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں برف باری کی وجہ سے پنجاب بھر میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ سردی کی لہر آ گئی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں ہونے والا اضافہ رُک گیا ۔ ہفتہ کو بھی مطلع صاف تھا دوپہر کے وقت کچھ بادل دکھائی دیے ،گذشتہ روز کی طرح آج بھی دن بھر تیز ٹھنڈی ہوا رواں دواں رہی اور خنکی کی وجہ سے موسم خوشگوار بنا رہا ۔ اتوار کو بھی موسم صاف اور درمیانہ تھا۔سوموار کو عید الفطر کا دن تھا ۔دھوپ نکلنے کے باوجود ٹھنڈ ی ہوا کی وجہ سے موسم بہتر تھا۔منگل اور بدھ کا موسم ایک جیسا تھا یعنی معتدل، خشک اور ساتھ ہی ہوا بھی جاری و ساری تھی۔ جمعرات کو صبح ہی سے ہلکے بادلوں کی تہ آسمان پر براجمان تھی۔ ہوا بھی چل رہی تھی، اس بادِ بہار کی وجہ سے موسم خوشکن کیفیت لیے ہوئے تھا۔ بعد دوپہر ہوا تیز ہوگئی اور رات کے وقت آندھی میں بدل گئی۔ آندھی نما یہ تیز ہوا جمعۃالمبارک کی نماز فجر تک جاری رہی پھر بند ہوگئی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۰؍اور کم سے کم ۱۸؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

مزید پڑھیں: ’’گرہن ایک مومن کے لیے دعا و استغفار کی طرف توجہ کرنے کا ذریعہ بنتا ہے‘‘ (خطبہ کسوف شمس ۲۰؍مارچ ۲۰۱۵ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button