ذہنی آزمائش
اردو سوال
بچو! میں گڈو پھر حاضر ہوں ایک نئے سیگمنٹ اردو سوال کے ساتھ! حروف تہجی میں نو حروف ایسے ہیں جو بہت شرارتی ہیں۔ یہ اپنے سے پہلے آنے والے حروف سے دوستی کر کے انہیں تو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں، مگر ان حروف سے بالکل بھی دوستی نہیں کرتے، جو ان کے بعد آتے ہیں۔ یہ ان حروف کو اپنے ساتھ نہیں ملاتے ہیں بس انہیں اپنے ساتھ کھڑا کر لیتے ہیں۔ ذرا بتائیں وہ کون سے حروف ہیں؟

محاورہ بوجھیں
…………………………………………………………………..

بوجھو تو جانیں
پھلوں کے نام تلاش کریں
1: اللہ سے اس کی رحمت مانگو، رحمت ملے گی۔
2: احسان اُردن چلا گیا ہے۔
3 میں تمہارے کام سے بہت خوش ہوں۔
4: اکرم کی نو گاڑیاں ہیں۔
5: شمالی چین میں زلزلہ آیا۔
6: جلدی آ مجھے پانی پلا۔
7: اس کے لاہور جانے سے میرا کام رک گیا
8: کسی سے کوئی چیز مانگنا بڑی بات ہے۔
9: ماں جی روپیہ دے دیجیے۔
10: راجا منظور میرا دوست ہے۔
الفاظ بنائیں
ز | ں | د |
ر | ر | ہ |
و | و | ا |
ایک نو حرفی لفظ بنائیں:… … … … …
اور بتائیں کہ اس کے علاوہ آپ کتنے الفاظ بنا سکتے ہیں: …. …. … … … … … … … … …
… … … … … … … … … … … … …
(جوابات اگلے شمارے میں)
گذشتہ شمارے کے درست جواب
سوالنامہ: 1: عمر، 2:نصیحت، 3:دنیا، 4:پانچ منٹ،5:پسلیاں
پہیلیاں: 1: نان، 2: آم، 3:مہندی