کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام
استغفار کا مطلب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’غفر ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے ہیں۔ استغفار سے انسان ان جذبات اور خیالات کو ڈھانپنے اور دبانے کی کوشش کرتا ہے جو خدا تعالیٰ سے روکتے ہیں۔ پس استغفار کے یہی معنے ہیں کہ زہریلے مواد جو حملہ کرکے انسان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ان پر غالب آوے اور خداتعالیٰ کے احکام کی بجاآوری کی راہ کی روکوں سے بچ کر انہیں عملی رنگ میں دکھائے۔‘‘
(ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۷۴، ایڈیشن۲۰۲۲ء)