ارشادِ نبوی
خدا تعالیٰ کو یاد کرنے والی مجلسوں میں بیٹھو
ارشاد نبوی ﷺ
حضرت عبداللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم کن لوگوں کی مجلسوں میں بیٹھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان لوگوں کی مجلسوں میں بیٹھو جن کو دیکھ کر تمہیں خدا یاد آئے اور جن کی گفتگو سے تمہارا دینی علم بڑھے اور جن کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔
(کنز العمال جلد ۹ صفحہ ۷۷ حدیث ۲۵۵۸۲ کتاب الصحبۃ قسم الافعال مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ بیروت ۲۰۰۴ء)
مزید پڑھیں: اسلامی عیدوں کا بیان