متفرق

ربوہ کا موسم(۱۴تا۲۰؍مارچ۲۰۲۵ء)

۱۴؍مارچ جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر سے قبل ہلکی بارش ہوئی جس نے ہر طرف چھڑکاؤ کردیا۔ کچھ دیر وقفہ کے بعد گہرے اور سیاہ بادل آسمان پر چھا گئےجس کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا پھیل گیا۔ دن بارہ بجے کے قریب موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔دوپہر پونے ایک بجے کچھ دیر کے لیے بارش تھم گئی ۔ ایک بجے بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور وقفےوقفے سے ایک گھنٹہ تک جاری رہا ۔ گھنے بادل اپنی جگہ موجود تھے اور موسم مری کی طرح دن بھر خوشگوار رہا ۔ ٹھنڈی ہوا اور بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۳؍ اور کم سے کم ۱۳؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کے دن فجر کے وقت سے ہی آسمان صاف تھا اور ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔ دوپہر تک آسمان پر جزوی طور پر بادلوں کی ٹولیاں منڈلانا شروع ہوگئیں،ساتھ ہوا چلنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ دھوپ کے باوجود ہوا میں خنکی موجود تھی۔ اتوار کے بعدجمعرات تک موسم میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں ہوئی ۔ آسمان صاف ہونے کی وجہ سے موسم خشک رہا اور سورج بھی اپنی پوری آب و تاب سے چمکتا رہا جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہوگیا۔ البتہ ہلکی ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم معتدل بنا رہا۔ منگل کو ہوا کی رفتار میں تیزی آگئی اور موسم خنکی کی طرف مائل ہوگیا۔ جمعرات کو بھی تیز ہوا چلتی رہی اور موسم شام کے وقت خوشگوار بن گیا۔

(ابو سدید)

مزید پڑھیں: ’’بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے‘‘

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button