حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹبال:گذشتہ ہفتہ کھیلے گئےUEFAچیمپئنزلیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے دوسرے leg کے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نےریال میڈرڈ کےخلاف۱۔صفرسےکامیابی حاصل کی جبکہ پہلا میچ ریال میڈرڈ نے ۲۔۱ سےجیتا تھا، یوں فاتح ٹیم کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا جس میں ریال میڈرڈنے دو کےمقابلے میں چارگول سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اسی طرح فرانسیسی کلب PSGنے لیورپول کے خلاف پنلٹی شوٹس پر۴۔۱ سے کامیابی حاصل اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ دیگرمیچزمیں جرمن کلب بائرن میونخ نے لیوَرکیوسن کو۲۔صفر سے شکست دی جبکہ بارسلونا نے Benficaکوایک کے مقابلے میں تین گول سےہرایا۔کوارٹرفائنل مرحلے میں پہنچنے والی دیگر ٹیمیں اطالوی کلب انٹرمیلان،جرمن ٹیم ڈورٹمنڈ اورانگلش کلبزآسٹن وِلااور آرسنل شامل ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔ آرسنل نے چیلسی کو ایک صفر جبکہ ناٹنگھم فاریسٹ نے اپسوچ ٹاؤن کو ۲۔۴؍سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی اور برائٹن کامقابلہ ۲۔۲؍گول اور ایورٹن بمقابلہ ویسٹ ہیم ۱۔۱؍گول سے برابر ہوا۔ رواں سیزن لیورپول کلب اب تک ۲۱؍میچز جیت کر ۷۰؍پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

ٹینس:امریکی ریاست کیلیفورنیامیں جاری Indian Wells اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزسنگلزکا ٹائیٹل برطانیہ کے Jack Draper نے جیت لیا۔فائنل میں عالمی نمبر سات کھلاڑی نے ڈنمارک کے Holger Runeکو ۲۔۶ اور ۶۔۲ کے سکور سے شکست دے کرٹائیٹل جیت لیا۔ ویمنزسنگلزکے مقابلوں میں روس کی ۱۷ سالہ Mirra Andreevaنے عالمی نمبر ایک بیلاروس کی Aryna Sabalenkaکو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا۔

فارمولا ون ریسنگ:۱۶؍مارچ ۲۰۲۵ء کو رواں سیزن کی پہلی فارمولا وَن ریس آسٹریلین گراں پری McLaren کے برطانوی ڈرائیور Lando Norrisنے جیت لی۔انہوں نے ۲۷۸.۵؍کلومیٹر ٹریک کےمقررہ ۵۸؍چکر ایک گھنٹہ ۴۲؍منٹ اور ۶؍سیکنڈمیں مکمل کیا۔ Red Bullکے ڈچ ڈرائیورMax Verstappenنے دوسری جبکہ برطانیہ کے Ferrari ڈرائیورGeorge Russellنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیزن کی دوسری ریس Chinese GPکو شنگھائی میں ۲۳؍مارچ کومنعقد ہوگی۔

رگبی:رگبی یونین کی Six Nationsچیمپئن شپ فرانس نے جیت لی۔ چیمپئن شپ کے آخری مقابلے میں فرانس نے ۳۵۔۱۶؍کے سکور سے شکست دی۔یوں پانچ میں سے چارمیچزجیت کر۲۱؍پوائنٹس کے ساتھ فرانس نے ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ آخری راؤنڈ کےدیگرمقابلوں میں انگلینڈ نےویلز کو۶۸۔۱۴؍اورآئرلینڈنے اٹلی کو۲۲۔۱۷؍سے ہرایا۔

کرکٹ:نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین جاری پانچ ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزکے پہلے دومقابلوں میں میزبان کیوی ٹیم نے بآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم صرف۹۱؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ Kyle Jamieson نے ۸؍رنزکےعوض تین جبکہ Jacob Duffy نے ۱۴؍رنزکے عوض چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔کیوی ٹیم نے گیارھویں اوورکی پہلی گیند پر ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کیا۔ڈونیڈن میں ہونے والا دوسرا مقابلہ بارش کے باعث۱۵۔۱۵؍اوورزپرمشتمل تھا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ۹؍وکٹوں کے نقصان پر۱۳۵؍رنزبنائے۔کپتان سلمان علی آغا۲۸؍گیندوں پر۴۶؍رنزبناکرنمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرزنے دھواں دار آغازفراہم کیا۔Tim Seifert نے ۲۲؍گیندوں پر۴۵؍جبکہ Finn Allen نے۱۶؍گیندوں پر۳۸؍رنزبنائے،دونوں بلے بازوں کی اننگزمیں پانچ پانچ چھکے بھی شامل تھے۔نیوزی لینڈنے مقررہ ہدف۵؍وکٹیں کھوکربآسانی پوراکیا۔

کرکٹ کے میدان میں وفات:میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران انتقال کرگئے۔بتایا جارہا ہے کہ چالیس سالہ جنیدظفرکی وفات شدید گرمی کے باعث حرکتِ قلب بندہونے کی وجہ سے ہوئی۔

(ن م طاہر)

مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button