یورپ (رپورٹس)

ورلڈ حجاب ڈے کے موقع پر لجنہ اماء اللہ ناروے کی سرگرمیاں

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ ناروے کو یکم فروری ۲۰۲۵ء کو ورلڈ حجاب ڈے منانے کا موقع ملا۔ امسال لجنہ اماء اللہ ناروے کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناروے میں ۱۲؍مختلف جگہوں پر سٹینڈ لگانے کا موقع ملا۔ الحمدللہ

اس موقع پر تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگوں میں حجاب اور لجنہ اماء اللہ کے بارے میں تیار شدہ تعارفی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ سٹینڈ پر حجاب بھی موجود تھے جو ۵۰؍سے زائد خواتین نے پہننا سیکھا اور خواہشمند خواتین کو حجاب تحفۃً بھی دیے گئے۔ اس کے علاوہ جماعتی لٹریچر بھی موجود تھا جو اسلام احمدیت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے حاصل کیا۔ زائرین نے حجاب کے بارے میں مختلف سوالات کیے جن کے جواب وہاں پر موجود ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات نے دیے۔

علاوہ ازیں’حجاب‘ کے موضوع پر چھ ممبرات لجنہ اماءاللہ کے مضامین مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔ ۱۲؍میں سے چھ سٹینڈ شدید سردی اور برف کے موسم میں باہر لگائے گئے ۔ لجنہ و ناصرات نے تین سے چار گھنٹے تک مستقل مزاجی سے ڈیوٹی دینے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ ہماری کاوش کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں ملک کے ہر فرد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ :ڈاکٹر نبیلہ انور۔ نیشنل سیکرٹری اشاعت لجنہ اماء اللہ ناروے)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ڈنمارک کی حالیہ بعض تبلیغی مساعی

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button