ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی لوکل امارت سندربان میں واقفین نو اور واقفات نو کے اجتماع کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بنگلہ دیش کی لوکل امارت سندربان میں مقامی واقفین نو اور واقفات نو کا اجتماع مورخہ ۲۷و۲۸؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز جمعہ و ہفتہ منعقد ہوا۔ الحمدللہ

افتتاحی اجلاس نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم جی ایم شبیر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ سندربان نے کی۔ اس کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جو ہفتہ کے روز نماز ظہر تک جاری رہے۔ مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، تقریر، دینی معلومات (زبانی و تحریری)، حفظ القرآن اور نماز مع ترجمہ کا مقابلہ شامل تھا۔

اجتماع کا اختتامی اجلاس بروز ہفتہ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم جی ایم رئیس الزمان صاحب سیکرٹری وقف نو سندربان جماعت نے کی۔ تربیتی نصائح کے بعد تمام علمی مقابلہ جات کے کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: آستانہ، قزاقستان میں تقریب آمین کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button