حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ستروھویں(۷۰)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ایک اور طالب علم عزیزم تمثیل احمد ابن مکرم جنید احمد صاحب نے عرصہ ایک سال پانچ ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مکرم داؤد احمد حنیف صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے دعا کرائی اور عزیزم کو قرآن کریم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے متعلق نصائح کیں۔

حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمدللہ ۷۰؍ ہو چکی ہے جبکہ۲۳؍طلبہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے تین طلبہ امریکہ سے آن لائن روزانہ کلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طلبہ اور فارغ التحصیل حفاظ مختلف مساجد اور نماز سینٹرز میں نمازِ تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالے اور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: برازیل میں ’عربی اور اسلام کلاس‘ کے طلبہ کا جماعتی مرکز کا دورہ