متفرق

ربوہ کا موسم(۲۸؍فروری تا ۶؍مارچ ۲۰۲۵ء)

مورخہ ۲۸؍ فروری جمعۃ المبارک کی نماز فجر کے وقت آسمان پر بادل موجود تھے، دوپہر سے قبل کچھ دیر کے ليے ہلکی بارش ہوئی۔ ہلکے بادلوں کی وجہ سے دن بھر سورج نہیں نکلا۔ نماز عشاء کے وقت تیز اور سرد ہوا چلنا شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔ رات کے وقت دھند بھی کافی ہوگئی تھی، ساتھ ہوا بھی چلتی رہی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۲؍ اور کم سے کم ۱۲؍ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ والے دن آسمان صاف تھا۔ ٹھنڈی ہوا نے موسم میں خنکی برقرار رکھی، تاہم چمکتی دھوپ کی وجہ سے گرمی محسوس ہوتی تھی۔ اتوار کو نماز فجر کے وقت خنکی تھی اور موسم صاف تھا، آج یکم رمضان المبارک کو ربوہ بھر میں رمضان کی رونقیں نظر آرہی تھیں۔ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کومختصر دورانیے کی تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی اور ہر طرف جل تھل ایک کردیا، نماز فجر کے وقت یہ بارش تھم گئی اور ہوا چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔

سوموار کو بادلوں کی تہ آسمان پر چھائی ہوئی تھی۔ سارا دن ہوا نے سما ںباندھے رکھا۔ سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ ساتھ تیز چلنے والی ہوا نے طوفان کی شکل اختیار کرلی۔ مختصر وقت کے اس طوفان بادو باراں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس سے سردی میں کافی اضافہ ہوگیا، بڑھتی ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بدھ کو آسمان صاف تھا، صبح ہی سے ہلکی ہوا چل رہی تھی، دوپہر کے بعد ہوا میں تیزی آگئی جس کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۴؍اور کم سے کم ۹ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ جمعرات کو آسمان بالکل صاف تھا ہلکی ٹھنڈی ہو ا کی وجہ سے خنکی بنی رہی۔ (ابو سدید)

مزید پڑھیں: ربوہ کا موسم(۲۱تا ۲۷؍فروری ۲۰۲۵ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button