ارشادِ نبوی
جمعہ کی اہمیت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن ہوتاہے تومسجد کے ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں۔ وہ مسجد میں پہلے آنے والے کو پہلا لکھتے ہیں اور اسی طرح وہ آنے والوں کی فہرست ترتیب وار تیار کرتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب امام خطبہ دے کر بیٹھ جاتاہے تو وہ اپنا رجسٹر بند کر دیتے ہیں ۔
(صحیح مسلم کتاب الجمعۃ باب فضل التھجیر یوم الجمعۃ)
مزید پڑھیں: روزوں اور قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی