جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کی وزیر خارجہ تنزانیہ سے ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ تنزانیہ کے ایک وفد کی وزیر خارجہ جناب محمود ثابت Kombo صاحب سے مورخہ ۹؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز جمعرات ڈوڈومہ آفس میں ملاقات ہوئی۔

جماعتی وفد میں مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب (قائم مقام امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ) کے ساتھ مندرجہ ذیل افراد بھی شامل تھے: مکرم محمود الرحمٰن صاحب (نمائندہ وکالتِ تبشیر یوکے) اور مکرمہ Hoyce Temuصاحبہ (اقوامِ متحدہ میں تنزانیہ سفارت خانہ کی نمائندہ)۔
اس ملاقات میں وزیرِ خارجہ کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تنزانیہ میں جماعت احمدیہ صحت، تعلیم، دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات میں امداد کی خدمت کی توفیق پارہی ہے۔ ملاقات کے آخر میں مکرم قائم مقام امیر صاحب نے وزیرِ خارجہ کو سواحیلی ترجمۃ القرآن کا نسخہ تحفۃً پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو بابرکت بنائے اور اسلام احمدیت کا پیغام زیادہ سے زیادہ سعید روحوں تک پہنچانے کی توفیق بخشتا جائے۔ آمین
(رپورٹ:شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جلسہ سالانہ نیوکی اور افتتاح مشن ہاؤس نیوکی ،کونگو کنشاسا